और जिन लोगों ने उस से हटकर अपने कुछ दूसरे संरक्षक बना रखे हैं, अल्लाह उन पर निगरानी रखे हुए है। तुम उन के कोई ज़िम्मेदार नहीं हो
اور جن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کے سوا دوسرںکو کارساز بنا لیا اﷲ تعالیٰ ان پر نگران ہے اور آپ ان پر کوئی ذمہ دار نہیں۔
اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں ، اللہ ان پر نگرانی رکھے ہوئے ہے اور تم ان پر داروغہ نہیں مقرر کیے گئے ہو ۔
اور جن لوگوں نے اس کے سوا سرپرست ( اور کارساز ) بنا رکھے ہیں اللہ ان سب پر نگہبان ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔
جن لوگوں نے اس کو چھوڑ کر اپنے کچھ دوسرے سرپرست 6 بنا رکھے ہیں ، اللہ ہی ان پر نگراں ہے ، تم ان کے حوالہ دار نہیں ہو7 ۔
اور جن کو یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کو دوست بناتے ہیں ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) ان پر نگہبان ہے اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں
اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے رکھوالے بنا رکھے ہیں ، اللہ ان پر نگرانی رکھے ہوئے ہے ، اور تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو ۔
جن لوگوں نے اللہ کے سوادوسرے اولیاء کو مددگا ر بنا ر کھا ہے اللہ ان پر نگران ہے آپ ان کے ذمہ دارنہیں
اور جنہوں نے اللہ کے سوا اور والی بنارکھے ہیں ( ف٦ ) وہ اللہ کی نگاہ میں ہیں ( ف۷ ) اور تم ان کے ذمہ دار نہیں ، ( ف۸ )
اور جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو دوست و کارساز بنا رکھا ہے اللہ اُن ( کے حالات ) پر خوب نگہبان ہے اور آپ ان ( کافروں ) کے ذمّہ دار نہیں ہیں