या उन्हें लड़के और लड़कियाँ मिला-जुलाकर देता है और जिसे चाहता है निस्संतान रखता है। निश्चय ही वह सर्वज्ञ, सामर्थ्यवान है
یا اُنہیں لڑکے اور لڑکیاں ملا کر دیتاہے اورجسے چاہتاہے بانجھ کر دیتا ہے، یقیناًوہ سب کچھ جاننے والا، پوری قدرت والا ہے۔
یا بیٹے اور بیٹیاں ، دونوں ملا کر ان کو بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بے اولاد رکھتا ہے ۔ وہی علم رکھنے والا اور قدرت رکھنے والا ہے ۔
اورجسے چاہتا ہے لڑکے لڑکیاں جمع کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے ۔ بےشک وہ بڑا جا ننے والا ( اور ) بڑا قدرت رکھنے والا ہے ۔
جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا جلا کر دیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے ۔ وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے 77 ۔
یا انہیں بیٹے اور بیٹیاں دونوں دے دیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنادیتا ہے ، بے شک وہ خوب جاننے والا قدرت والا ہے
یا پھر ان کو ملا جلا کر لڑکے بھی دیتا اور لڑکیاں بھی اور جس کو چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے ۔ یقینا وہ علم کا بھی مالک ہے قدرت کا بھی مالک ۔
یالڑکیاں اور لڑکے ملے جلے اور جسے چاہےبانجھ بنادیتا ہے یقیناوہ سب کچھ جاننے والا قدرت والا ہے
یا دونوں ملا دے بیٹے اور بیٹیاں اور جسے چاہے بانجھ کردے ( ف۱۲۹ ) بیشک وہ علم و قدرت والا ہے ،
یا انہیں بیٹے اور بیٹیاں ( دونوں ) جمع فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ ہی بنا دیتا ہے ، بیشک وہ خوب جاننے والا بڑی قدرت والا ہے