Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हाल यह है कि जब उन में से किसी को उस की मंगल सूचना दी जाती है, जो वह रहमान के लिए बयान करता है, तो उस के मुँह पर कलौंस छा जाती है और वह ग़म के मारे घुटा-घुटा रहने लगता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب اُن میں سے کسی کو اُس چیز کی خوش خبری دی جائے جس کی اس نے رحمان کے لیے مثال بیان کی ہے تو اُس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے اوروہ غم سے بھرا ہوتاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی بشارت دی جاتی ہے جس کو وہ خدا کی صفت بیان کرتا ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑ جاتا ہے اور وہ گھٹا گھٹا رہنے لگتا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جب ان میں سے کسی کو اس ( بیٹی ) کی بشارت دی جاتی ہے جسے وہ خدا کی صفت قرار دیتا ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور اس کا دل غم سے بھر جاتا ہے ۔

By Moudoodi

اور حال یہ ہے کہ جس اولاد کو یہ لوگ اس خدائے رحمان کی طرف منسوب کرتے ہیں اس کی ولادت کا مژدہ جب خود ان میں سے کسی کو دیا جاتا ہے تو اس کے منہ پر سیاہی چھا جاتی ہے اور وہ غم سے بھر جاتا ہے 16 ۔

By Mufti Naeem

اور جب ان میں سے کسی چیز کو اس چیز ( بیٹی ) کی خوشخبری دی جاتی ہے جس کی وہ رحمان ( اللہ تعالیٰ ) کے لیے مثال بیان کرتے ہیں ، تو اس کا چہرہ ( مارے غم کے ) سیاہ ہونے لگتا ہے ، اس حال میں کہ وہ اندر ہی اندر گُھٹ رہا ہوتا ہے

By Mufti Taqi Usmani

حالانکہ ان میں سے کسی کو جب اس ( بیٹی ) کی ( ولادت ) خوشخبری دی جاتی ہے جو اس نے خدائے رحمن کی طرف منسوب کر رکھی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے ، اور وہ دل ہی دل میں گھٹتا رہتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور جب ان میں سے کسی کو اس ( بیٹی ) کی خوشخبری دی جاتی ہے جسے یہ رحمن سے منسوب کرتے ہیں تواس کاچہرہ سیاہ پڑجاتا ہے اور غم سے بھرجاتا ہے

By Kanzul Eman

اور جب ان میں کسی کو خوشخبری دی جائے اس چیز کی ( ف۲۰ ) جس کا وصف رحمن کے لیے بتاچکا ہے ( ف۲۱ ) تو دن بھر اس کا منہ کالا رہے اور غم کھایا کرے ( ف۲۲ )

By Tahir ul Qadri

حالانکہ جب ان میں سے کسی کو اُس ( کے گھر میں بیٹی کی پیدائش ) کی خبر دی جاتی ہے جسے انہوں نے ( خدائے ) رحمان کی شبیہ بنا رکھا ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور غم و غصّہ سے بھر جاتا ہے