Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यहाँ तक कि जब वह हमारे पास आएगा तो (शैतान से) कहेगा, "ऐ काश, मेरे और तेरे बीच पूरब के दोनों किनारों की दूरी होती! तू तो बहुत ही बुरा साथी निकला!"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا توکہے گاکہ کاش میرے اورتمہارے درمیان مشرقوں کافاصلہ ہوتا! چنانچہ بہت ہی بُراوہ ساتھی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ جب یہ ہمارے پاس آئے گا تو کہے گا کہ کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق کے دونوں کناروں کی دوری ہوتی! پس کیا ہی بُرا ساتھی ہوگا!

By Hussain Najfi

یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئیگا تو ( اپنے شیطان سے ) کہے گا اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرقومغرب کی دوری ہوتی تو بہت برا ساتھی ہے ۔

By Moudoodi

آخرکار جب یہ شخص ہمارے ہاں پہنچے گا تو اپنے شیطان سے کہے گا ، کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا بعد ہوتا تو تو بدترین ساتھی نکلا ۔

By Mufti Naeem

یہاں تک کہ جب ( کافر ) ہمارے پاس آئے گا ( تو ) کہے گا ( اے شیطان ) اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب جتنی دوری ہوتی ، پس تو بہت برا ساتھی تھا

By Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب ایسا شخص ہمارے پاس آئے گا تو ( اپنے شیطان ساتھی سے ) کہے گا کہ : کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا ، کیونکہ تو بہت برا ساتھی تھا ۔

By Noor ul Amin

یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئیگاتو ( اپنے شیطان ساتھی سے ) کہے گاکاش!میرے اور تمہارے درمیان مشرق ومغرب کی دوری ہوتی پس توبڑاہی برا ساتھی ہے

By Kanzul Eman

یہاں تک کہ جب ( ف٦۱ ) کافر ہمارے پاس آئے گا اپنے شیطان سے کہے گا ہائے کسی طرح مجھ میں تجھ میں پورب پچھم کا فاصلہ ہوتا تو کیا ہی برا ساتھی ہے ،

By Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو ( اپنے ساتھی شیطان سے ) کہے گا: اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا پس ( تو ) بہت ہی برا ساتھی تھا