निश्चय ही वह अनुस्मृति है तुम्हारे लिए और तुम्हारी क़ौम के लिए। शीघ्र ही तुम सबसे पूछा जाएगा
اوریقیناًوہ(قرآن) آپ کے لیے اور آپ کی قوم کے لیے واقعی ایک نصیحت ہے اور جلدہی تم سے پوچھاجائے گا۔
اور یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کیلئے یاد دہانی ہے اور عنقریب تم سب سے پرسش ہونی ہے ۔
اور بےشک وہ ( قرآن ) آپ ( ص ) کیلئے اور آپ ( ص ) کی قوم کیلئے بڑا شرف اور اعزاز ہے اور عنقریب تم لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے ایک بہت بڑا شرف ہے
اور بیشک یہ ( قرآن مجید ) آپ کے لیے اور آپ کی قوم کے لیے بڑا عظیم شرف ہے ، اور ( اے لوگو! ) عنقریب تم سے سوال کیا جائے گا
اور حقیقت یہ ہے کہ یہ وحی تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے ایک نیک نامی کا ذریعہ ہے ، اور تم سب سے پوچھا جائے گا ( کہ تم نے اس کا کیا حق ادا کیا؟ )
اور یہ کتاب بلاشبہ آپ اور آپ کی قوم کے لیے نصیحت ہے اور جلدہی تم سے سوال ہوگا
اور بیشک وہ ( ف۷۱ ) شرف ہے تمہارے لیے ( ف۷۲ ) اور تمہاری قوم کے لیے ( ف۱۷۳ ) اور عنقریب تم سے پوچھا جائے گا ( ف۷٤ )
اور یقیناً یہ ( قرآن ) آپ کے لئے اور آپ کی امت کے لئے عظیم شرف ہے ، اور ( لوگو! ) عنقریب تم سے پوچھا جائے گا ( کہ تم نے قرآن کے ساتھ کتنا تعلق استوار کیا )