क्या इसलिए कि तुम मर्यादाहीन लोग हो, हम तुम पर से बिलकुल ही नज़र फेर लेंगे?
توکیاہم تم سے نصیحت کو روک دیں، اعراض کرتے ہوئے کہ تم حدسے گزرنے والے ہو؟
کیا ہم تمہاری تذکیر سے اس لئے صرف نظر کرلیں کہ تم حدود سے تجاوز کرجانے والے لوگ ہو؟
کیا ہم محض اس لئے نصیحت سے منہ پھیرلیں کہ تم حد سے تجاوز کرنے والے لوگ ہو ۔
اب کیا ہم تم سے بیزار ہو کر یہ درس نصیحت تمہارے ہاں بھیجنا چھوڑ دیں صرف اس لیے کہ تم حد سے گزر ہوئے لوگ ہو؟ 4
۔ ( اے لوگو ) کیا ہم تم سے اس وجہ سے کہ تم حد سے تجاوز کرنے والی قوم ہو ، ناراض ہوکر اس نصیحت ( قرآنِ مجید ) کو پھیردیں
بھلا کیا ہم منہ موڑ کر اس نصیحت نامے کو تم سے اس بنا پر ہٹا لیں کہ تم حد سے گذرے ہوئے لوگ ہو؟ ( ٢ )
تو کیا ہم تمہاری طرف یہ ذکر بھیجنا چھوڑدینگے اسلئے کہ تم حدسے بڑھے ہوئے لوگ ہو؟
تو کیا ہم تم سے ذکر کا پہلو پھیردیں اس پر کہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو ( ف۵ )
اور کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اِس بنا پر روک دیں کہ تم حد سے گزر جانے والی قوم ہو