Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब मरयम के बेटे की मिसाल दी गई तो क्या देखते हैं कि उस पर तुम्हारी क़ौम के लोग लगे चिल्लाने

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جب ابنِ مریم کی مثال دی گئی اچانک آپ کی قوم کے لوگ اس پرشور مچا رہے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب ابن مریم کی مثال دی جاتی ہے تو تمہاری قوم کے لوگ اس پر چیخنے لگتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور جب ابنِ مریم ( ع ) ( عیسےٰ ( ع ) ) کی مثال دی گئی تو ایک دم آپ ( ص ) کی قوم والے چیخنے چلا نے لگے ۔

By Moudoodi

اور جوں ہی کہ ابن مریم کی مثال دی گئی ، تمہاری قوم کے لوگوں نے اس پر غل مچا دیا

By Mufti Naeem

اور جب ( عیسیٰ ) ابن مریم ( علیہ السلام ) کی مثال بیان کی جاتی ہے تو آپ کی قوم اس پر شور و غل مچاتی ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور جب ( عیسی ) ابن مریم کی مثال دی گئی تو تمہاری قوم کے لوگ یکایک شور مچانے لگے ۔ ( ١٦ )

By Noor ul Amin

اور جب ( عیسیٰ ) ابن مریم کی مثال بیان کی گئی توآپ کی قوم کے لوگ اس بات سے مارے خوشی کے چلا اٹھے

By Kanzul Eman

اور جب ابن مریم کی مثال بیان کی جائے ، جبھی تمہاری قوم اس سے ہنسنے لگتے ہیں ( ف۹٦ )

By Tahir ul Qadri

اور جب ( عیسٰی ) ابنِ مریم ( علیہما السلام ) کی مثال بیان کی جائے تو اس وقت آپ کی قوم ( کے لوگ ) اس سے ( خوشی کے مارے ) ہنستے ہیں