Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

या वे समझते हैं कि हम उन की छिपी बात और उन की कानाफूसी को सुनते नही? क्यों नहीं, और हमारे भेजे हुए (फ़रिश्ते) उन के समीप हैं, वे लिखते रहते हैं।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاوہ یہ گمان کرتے ہیں کہ یقیناًہم اُن کے رازاوراُن کی سرگوشیاں نہیں سنتے؟ کیوں نہیں! اور ہمارے فرشتے اُن کے پاس ہی لکھتے رہتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا ان کا گمان ہے کہ ہم ان کے رازوں اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سن رہے ہیں؟ ہاں! ( ہم سن رہے ہیں ) اور ہمارے فرستادے ان کے پاس لکھ رہے ہیں!

By Hussain Najfi

کیا وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کے رازوں اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سنتے؟ ہاں ( ہم سنتے ہیں ) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھتے بھی جاتے ہیں ۔

By Moudoodi

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی راز کی باتیں اور ان کی سرگوشیاں سنتے نہیں ہیں ؟ ہم سب کچھ سن رہے ہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں ۔

By Mufti Naeem

کیا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے رازوں اور سرگوشیوں کو نہیں سنتے ، کیوں نہیں ، اور ہمارے قاصد ( فرشتے ) ان کے پاس ( موجود ہیں اور ) لکھ رہے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی خفیہ باتیں اور ان کی سرگوشیاں نہیں سنتے؟ کیسے نہیں سنتے؟ نیز ہمارے فرشتے ان کے پاس ہیں ، وہ سب کچھ لکھتے رہتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

یاوہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کے رازاور مشورے سن نہیں رہے کیوں نہیں بلکہ ہمارے فرشتے ان کے پاس ہی لکھتے رہتے ہیں

By Kanzul Eman

تو ہم اپنا کام پکا کرنے والے ہیں ( ف۱۲۸ ) کیا اس گھمنڈ میں ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی مشورت نہیں سنتے ، ہاں کیوں نہیں ( ف۱۲۹ ) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتیں اور اُن کی سرگوشیاں نہیں سنتے؟ کیوں نہیں ( ضرور سنتے ہیں ) ! اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے بھی اُن کے پاس لکھ رہے ہوتے ہیں