क्या वे अच्छे हैं या तुब्बा की क़ौम या वे लोग जो उन से पहले गुज़र चुके हैं? हम ने उन्हें विनष्ट कर दिया, निश्चय ही वे अपराधी थे
کیا وہ بہترہیں یا تُبّع کی قوم اورجواُن سے پہلے تھے؟ ہم نے اُنہیں ہلاک کردیا،یقیناًوہ مجرم لوگ تھے۔
کیا یہ بہتر حالت میں ہیں یا قوم تبع کے لوگ اور وہ لوگ جو ان سے پہلے گذرے؟ ہم نے ان کو ہلاک کردیا ، بیشک وہ نافرمان لوگ تھے ۔
۔ ( قوت کے لحاظ سے ) یہ بہتر ہیں یا قومِ تبع اور ان سے پہلے ہم نے ان کو ہلاک کر دیا کہ وہ مجرم تھے ۔
یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم 32 اور اس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے 33 ۔
کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تُبّع ( بادشاہ ) کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے ، ہم نے انہیں ہلاک کردیا ، بلاشبہ وہ مجرم ( لوگ ) تھے
بھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم ( ١٠ ) اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے؟ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا ۔ ( کیونکہ ) وہ یقینی طور پر مجرم لوگ تھے ۔
کیا یہ بہتر ہیں یاقوم تبع؟ اور وہ قومیںجو ان سے پہلے گزرچکی ہیں ، ہم نے انکوہلاک کردیاکیونکہ وہ مجرم تھے
کیا وہ بہتر ہیں ( ف۳۷ ) یا تبع کی قوم ( ف۳۸ ) اور جو ان سے پہلے تھے ( ف۳۹ ) ہم نے انہیں ہلاک کردیا ( ف٤۰ ) بیشک وہ مجرم لوگ تھے ( ف٤۱ )
بھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا ( بادشاہِ یمن اسعد ابوکریب ) تُبّع ( الحمیری ) کی قوم اور وہ لوگ جو اِن سے پہلے تھے ، ہم نے اُن ( سب ) کو ہلاک کر ڈالا تھا ، بیشک وہ لوگ مجرم تھے