Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वहाँ वे मृत्यु का मज़ा कभी न चखेंगे। बस पहली मृत्यु जो हुई, सो हुई। और उस ने उन्हें भड़कती हुई आग की यातना से बचा लिया

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ وہاں موت کونہ چکھیں گے سوائے پہلی موت کے اوروہ اُن کوجہنم کے عذاب سے بچالے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

وہ اس میں پہلی موت کے بعد پھر موت سے آشنا نہیں ہوں گے اور اللہ نے ان کو جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھا ۔

By Hussain Najfi

وہ وہاں پہلے والی موت کے سوا موت کامزہ نہیں چکھیں گے اور اللہ نے انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیا ہے ۔

By Moudoodi

وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے ، بس دنیا میں جو موت آچکی سو آچکی ۔ اور اللہ اپنے فضل سے ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا 44

By Mufti Naeem

وہ اس میں موت ( کا مزا بھی ) نہیں چکھیں گے ، مگر پہلی موت ( جو انہیں آچکی ) او رہم ان کو جہنم کے عذاب سے بچالیں گے

By Mufti Taqi Usmani

جو موت ان کو پہلی آچکی تھی ، اس کے علاوہ وہاں وہ کسی اور موت کا مزہ نہیں چکھیں گے ، اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا ۔

By Noor ul Amin

وہا ں وہ موت نہیں چکھیں گے بس پہلی موت دنیامیں آچکی اور اللہ انہیں عذاب جہنم سے بچا لے گا

By Kanzul Eman

اس میں پہلی موت کے سوا ( ف٦۳ ) پھر موت نہ چکھیں گے اور اللہ نے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا ، ( ف٦٤ )

By Tahir ul Qadri

اس ( جنت ) میں موت کا مَزہ نہیں چکھیں گے سوائے ( اس ) پہلی موت کے ( جو گزر چکی ہوگی ) اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا