जो कोई अच्छा कर्म करता है तो अपने ही लिए करेगा और जो कोई बुरा कर्म करता है तो उस का वबाल उसी पर होगा। फिर तुम अपने रब की ओर लौटाये जाओगे
جس نے کوئی نیک عمل کیا تو اُس کے اپنے ہی لیے ہے اور جس نے بُرائی کی تو اُس کاوبال اُسی پرہے پھرتم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤگے۔
جو کوئی نیک عمل کرے گا تو اس کا نفع اسی کیلئے ہے اور جو برائی کرے گا تو اس کا وبال اسی پر آئے گا ۔ پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔
جو کوئی نیک عمل کرتا ہے وہ اپنے فائدہ کیلئے کرتا ہے اورجو کوئی بر ائی کرتا ہے اس کا وبال بھی اسی پر پڑتا ہے پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔
جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا ، اور جو برائی کرے گا وہ آپ ہی اس کا خمیازہ بھگتے گا ۔ پھر جانا تو سب کو اپنے رب ہی کی طرف ہے ۔
جو اچھا عمل کرے گا پس وہ اس کے اپنے نفس کے لیے ہے اور جس نے بُرائی کی پس وہ بھی اسی پر ہے ، پھر تم لوگ اپنے رب کی طرف لوتائے جاؤگے
جو شخص بھی نیک کام کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدے کے لیے کرتا ہے اور جو برا کام کرتا ہے وہ اپنا ہی نقصان کرتا ہے ، پھر تم سب کو اپنے پروردگار ہی کے پاس واپس لایا جائے گا ۔
جس نے کوئی اچھاعمل کیا وہ اسی کے لئے ہے اور اگربراکرے گا تو وہی ا س کا خمیازہ بھگتے گاپھرتم اپنے رب کی طرف لوٹائے جائوگے
جو بھلا کام کرے تو اپنے لیے اور برا کرے تو اپنے برے کو ( ف۱۹ ) پھر اپنے رب کی طرف پھیرے جاؤ گے ( ف۲۰ )
جس نے کوئی نیک عمل کیا سو اپنی ہی جان کے ( نفع کے ) لئے اور جِس نے برائی کی تو ( اس کا وبال بھی ) اسی پر ہے پھر تم سب اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے