Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब कहा जाता था कि अल्लाह का वादा सच्चा है और (क़ियामत की) घड़ी में कोई संदेह नहीं है। 'तो तुम कहते थे, "हम नहीं जानते कि वह घड़ी क्या है? हमें तो बस एक अनुमान-सा प्रतीत होता है और हमें विश्वास नहीं होता'।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جب کہا جاتا تھا کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں توتم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیاہوتی ہے؟ ہم توایک معمولی گمان رکھتے ہیں اور ہم پورا یقین کرنے والے نہیں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب تم سے کہا جاتا کہ اللہ کا وعدہ شدنی ہے اور قیامت کے باب میں کوئی شک نہیں ہے تو تم جواب دیتے کہ ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے؟ بس ایک گمان ہے جو ہم کرتے ہیں اور ہم اس کا یقین کرنے والے نہیں ہیں ۔

By Hussain Najfi

اورجب ( تم سے ) کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں ہے تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے؟ بس ایک گمان ہے جو ہم کرتے ہیں اور ہمیں اس کا یقین نہیں ہے ۔

By Moudoodi

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں ، تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہوتی ہے ، ہم تو بس ایک گمان سا رکھتے ہیں ، یقین ہم کو نہیں ہے 44 ۔

By Mufti Naeem

اور جب کہا جاتا تھا: بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کوئی شبہ نہیں ( تو ) تم لوگ کہتے تھے ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے؟ ہمیں تو بس ایک گمان سا ہوتا ہے او رہم یقین کرنے والے نہیں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور جب تم سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، اور قیامت وہ حقیقت ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں ہے ، تو تم یہ کہتے تھے کہ : ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہوتی ہے ؟ اس کے بارے میں ہم جو کچھ خیال کرتے ہیں ، بس ایک گمان سا ہوتا ہے ، اور ہمیں یقین بالکل نہیں ہے ۔

By Noor ul Amin

اور جب تمہیں کہا جاتا ہے کہ ’’ اللہ تعالیٰ کاوعدہ س چاہےاور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں توتم کہہ دیتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا چیز ہے؟ہم تو اسے ایک جھوٹی چیزہی خیال کرتے ہیں اور ہم اس پر بالکل یقین نہیں کرتے ہیں

By Kanzul Eman

اور جب کہا جاتا بیشک اللہ کا وعدہ ( ف٦۱ ) سچا ہے اور قیامت میں شک نہیں ( ف٦۲ ) تم کہتے ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے ہمیں تو یونہی کچھ گمان سا ہوتا ہے اور ہمیں ( ف٦۳ ) یقین نہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت ( کے آنے ) میں کوئی شک نہیں ہے تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہے ، ہم اُسے وہم و گمان کے سوا کچھ نہیں سمجھتے اور ہم ( اِس پر ) یقین کرنے والے نہیں ہیں