Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और कह दिया जाएगा कि "आज हम तुम्हें भुला देते हैं जैसे तुम ने इस दिन की भेंट को भुला रखा था। तुम्हारा ठिकाना अब आग है और तुम्हारा कोई सहायक नहीं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکہا جائے گاکہ آج ہم تمہیں بھلائے دیتے ہیں جس طرح تم اپنے اس دن کی ملاقات کوبھول گئے تھے اور تمہارا ٹھکانہ آگ ہے اورتمہاراکوئی مددگار نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان سے کہا جائے گا کہ آج ہم تم کو نظرانداز کریں گے جس طرح تم نے اپنے اس دن کی ملاقات کو بھلائے رکھا اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں بننے والا ہے!

By Hussain Najfi

اور ( ان سے کہا ) جائے گا کہ آج ہم تمہیں اس طرح نظر انداز کریں گے جس طرح تم نے اس دن کی ملاقات ( حاضری ) کو بُھلا دیا تھا ۔ تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ہے ۔

By Moudoodi

اور ان سے کہہ دیا جائے گا کہ آج ہم بھی اسی طرح تمہیں بھلائے دیتے ہیں جس طرح تم اس دن کی ملاقات کو بھول گئے تھے ۔ تمہارا ٹھکانا اب دوزخ ہے اور کوئی تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہے ۔

By Mufti Naeem

او رکہا جائے گا: آج کے دن ہم نے تمہیں بُھلا دیا ہے جس طرح تم نے اپنی اس دن کی حاضری کو بُھلا رکھا تھا اور تم لوگوں کا ٹھکانا آگ ہے اور تمہارے لیے کوئی مدد کرنے والا نہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ان سے کہا جائے گا کہ : آج ہم تمہیں اسی طرح بھلا دیں گے جیسے تم نے یہ بات بھلا ڈالی تھی کہ تمہیں اپنے اس دن کا سامنا کرنا ہوگا اور تمہارا ٹھکانا آگ ہے ، اور تمہیں کسی قسم کے مددگار میسر نہیں آئیں گے ۔

By Noor ul Amin

اور انہیں کہاجائے گاآج ہم تمہیں ایسے ہی بھلادینگے جیسے تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلا دیا تھا اور اب تمہارا ٹھکانہ جہنم ہے اور تمہاراکوئی مدد گار بھی نہیں

By Kanzul Eman

اور فرمایا جائے گا آج ہم تمہیں چھوڑ دیں گے ( ف٦٦ ) جیسے تم اپنے اس دن کے ملنے کو بھولے ہوئے تھے ( ف٦۷ ) اور تمہارا ٹھکانا آگ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ( ف٦۸ )

By Tahir ul Qadri

اور ( اُن سے ) کہا جائے گا: آج ہم تمہیں بھلائے دیتے ہیں جِس طرح تم نے اپنے اِس دن کی پیشی کو بھلا دیا تھا اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور تمہارے لئے کوئی بھی مددگار نہ ہوگا