Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस ने कहा, "ज्ञान तो अल्लाह ही के पास है (कि वह कब यातना लाएगा) । और मैं तो तुम्हें वह संदेश पहुँचा रहा हूँ जो मुझे देकर भेजा गया है। किन्तु मैं तुम्हें देख रहा हूँ कि तुम अज्ञानता से काम ले रहे हो।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُس نے کہا: ’’اُس کاعلم تویقیناﷲ تعالیٰ ہی کے پاس ہے اورمیں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جس کے ساتھ مجھے بھیجاگیاہے لیکن میں دیکھتاہوں کہ تم لوگ جہالت برتتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا کہ اس کا صحیح علم تو اللہ ہی کے پاس ہے ۔ میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچا رہا ہوں ، جو دے کر میں بھیجا گیا ہوں ۔ لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ بالکل جہالت میں مبتلا ہو ۔

By Hussain Najfi

جنابِ ہود ( ع ) نے کہا اس ( نزولِ عذاب ) کا علم تو بس اللہ کے پاس ہے میں تو صرف تم تک وہ ( پیغام ) پہنچا رہا ہوں جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں ۔ لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم بالکل جاہل قوم ہو ۔

By Moudoodi

اس نے کہا کہ اس کا علم تو اللہ کو ہے 26 ، میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے ۔ مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو 27 ۔

By Mufti Naeem

۔ ( حضرت ہود علیہ السلام نے ) فرمایا: اس ( عذاب ) کا علم تو فقط اللہ ( تعالیٰ ) ہی کو ہے اور مجھے جو پیغام دے کر بھیجا گیا ہے میں اسے تم تک پہنچاتا ہوں اور لیکن میں تمہیں جاہل قوم خیال کرتا ہوں

By Mufti Taqi Usmani

انہوں نے فرمایا : ٹھیک ٹھیک علم تو اللہ کے پاس ہے ( کہ وہ عذاب کب آئے گا؟ ) مجھے جو پیغام دے کر بھیجا گیا ہے میں تو تمہیں وہی پیغام پہنچا رہا ہوں ، البتہ میں یہ ضرور دیکھ رہا ہوں کہ تم ایسے لوگ ہو جو نادانی کی باتیں کر رہے ہو ۔

By Noor ul Amin

ہودنے کہاکہ اس کاعلم اللہ کے پاس ہے اور میں تمہیں پیغام پہنچارہاہوںجو مجھے دے کربھیجاگیا ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم جاہل قوم ہو

By Kanzul Eman

اس نے فرمایا ( ف٦۱ ) اس کی خبر تو اللہ ہی کے پاس ہے ( ف٦۲ ) میں تو تمہیں اپنے رب کے پیام پہنچاتا ہوں ہاں میری دانست میں تم نرے جاہل لوگ ہو ( ف٦۳ )

By Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا کہ ( اس عذاب کے وقت کا ) علم تو اﷲ ہی کے پاس ہے اور میں تمہیں وہی احکام پہنچا رہا ہوں جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم جاہل لوگ ہو