हम तुम्हारे आस-पास की बस्तियों को विनष्ट कर चुके हैं, हालाँकि हम ने तरह-तरह से आयते पेश की थीं, ताकि वे रुजू करें
اور ہم نے تمہارے آس پاس کی بستیاں تباہ کردیں اورہم نے پھیر پھیر کر اپنی آیات بیان کیں، شایدکہ وہ لوٹ آئیں۔
اور ہم نے تمہارے گرد وپیش کی بستیاں بھی تباہ کردیں اور ان کیلئے اپنی آیتیں گوناگوں پہلوؤں سے پیش کیں ، تاکہ وہ رجوع کریں ۔
اور ہم نے تمہارے اردگرد کی کئی بستیوں کو ہلاک و برباد کر دیا اور ہم نے اپنی ( قدرت کی ) نشانیاں پھیر پھیر کر ( مختلف انداز سے ) پیش کیں تاکہ وہ باز آجائیں ۔
تمہارے گرد و پیش کے علاقوں میں بہت سی بستیوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں ۔ ہم نے اپنی آیات بھیج کر بار بار طرح طرح سے ان کو سمجھایا ، شاید کہ وہ باز آ جائیں ۔
اور البتہ تحقیق ہم نے ( اے کفارِ مکہ ) تمہارے آس پاس کے شہروں کو بھی تباہ کردیا اور ہم نے نشانیوں کو پھیر پھیر کر بیان کیا تاکہ وہ رجوع کرلیں ۔
اور ہم نے اور بستیوں کو بھی ہلاک کیا ہے جو تمہارے اردگرد واقع تھیں ، ( ١٤ ) جبکہ ہم طرح طرح کی نشانیاں ( ان کے ) سامنے لاچکے تھے ، تاکہ وہ باز آجائیں ۔
اور تمہارے اردگردبہت سی بستیاں ہلاک کرچکے ہیں اور ہم نے اپنی نشانیوں کو طرح طرح سے بیان کردیا ہے تاکہ وہ باز آجائیں
اور بیشک ہم نے ہلاک کردیں ( ف٦۹ ) تمہارے آس پاس کی بستیاں ( ف۷۰ ) اور طرح طرح کی نشانیاں لائے کہ وہ باز آئیں ( ف۷۱ )
اور ( اے اہلِ مکہّ! ) بیشک ہم نے کتنی ہی بستیوں کو ہلاک کر ڈالا جو تمہارے اردگرد تھیں اور ہم نے اپنی نشانیاں بار بار ظاہر کیں تاکہ وہ ( کفر سے ) رجوع کر لیں