Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह इसलिए कि जिन लोगों ने इनकार किया उन्होंने असत्य का अनुसरण किया और यह कि जो लोग ईमान लाए उन्होंने सत्य का अनुसरण किया, जो उन के रब की ओर से है। इस प्रकार अल्लाह लोगों के लिए उन की मिसालें बयान करता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ اس وجہ سے ہے کہ جن لوگوں نے کفرکیا بلاشبہ انہوں نے باطل کی پیروی کی اورجولوگ ایمان لائے یقیناًوہ اپنے رب کی طرف سے حق کے پیچھے چلے،اسی طرح اﷲ تعالیٰ لوگوں کے لیے اُن کی مثالیں بیان کرتاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا ، انہوں نے باطل کی پیروی کی اور جو لوگ ایمان لائے انہوں نے اپنے رب کی طرف سے آٍئے ہوئے حق کی پیروی کی ۔ اس طرح اللہ لوگوں کیلئے ان کی مثالیں بیان کر رہا ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ اس لئے ہوا کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے باطل کی پیروی کی اور جو ایمان لائے انہوں نے اپنے پروردگار کی طرف سے حق کی پیروی کی اسی طرح خدا لوگوں کے حالات و اوصاف بیان کرتا ہے ۔

By Moudoodi

یہ اس لیے کہ کفر کرنے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے اس حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے ۔ اس طرح اللہ لوگوں کو ان کی ٹھیک ٹھیک حیثیت بتائے دیتا ہے7 ۔

By Mufti Naeem

اور یہ اس سبب سے کہ وہ لوگ جو کافر ہیں انہوں نے باطل کی پیروی کی اور بلاشبہ جو ایمان والے ہیں انہوں نے حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے ہے ، اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں کے لیے ان کے حالات بیان فرماتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

یہ اس لیے کہ جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے وہ باطل کے پیچھے چلے ہیں ، اور جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اس حق کے پیچھے چلے ہیں جو ان کے پروردگار کی طرف سے آیا ہے ، اسی طرح اللہ لوگوں کو بتا رہا ہے کہ ان کے حالات کیا کیا ہیں ۔

By Noor ul Amin

یہ اسلئے کہ کافروں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان والوں نے اس حق کی پیروی کی جو ان کے رب سے ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کی اصلاح کے لئے ان کی مثالیں بیان کرتا ہے

By Kanzul Eman

یہ اس لیے کہ کافر باطل کے پیرو ہوئے اور ایمان والوں نے حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے ہے ( ف٦ ) اللہ لوگوں سے ان کے احوال یونہی بیان فرماتا ہے ( ف۷ )

By Tahir ul Qadri

یہ اس لئے کہ جن لوگوں نے کفر کیا وہ باطل کے پیچھے چلے اور جو لوگ ایمان لائے انہوں نے اپنے رب کی طرف سے ( اتارے گئے ) حق کی پیروی کی ، اسی طرح اﷲ لوگوں کے لئے ان کے احوال بیان فرماتا ہے