Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

"नहीं, बल्कि तुम ने यह समझा कि रसूल और ईमान वाले अपने घर वालों की ओर लौटकर कभी न आएँगे और यह तुम्हारे दिलों को अच्छा लगा। तुम ने तो बहुत बुरे गुमान किए और तुम्हीं लोग हुए तबाही में पड़ने वाले।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلکہ تم نے یہ سمجھاتھاکہ رسول اورمومنین اپنے گھروالوں میں کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے اوریہ تمہارے دلوں میں خوش نمابنادیاگیااورتم نے بہت ہی براگمان کیاتھا اورتم برباد ہونے والے لوگ تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

بلکہ تم نے یہ گمان کیا کہ رسول اور ان کے ساتھیوں کو اب کبھی اپنے گھر والوں کی طرف لوٹنا نصیب نہ ہوگا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اصل بات یہ ہے کہ ) تم نے خیال کیا تھا کہ رسول ( ص ) اور اہلِ ایمان اب کبھی بھی اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے اور یہ بات تمہارے دلوں میں خوشنما بنا دی گئی اور تم نے بہت برے گمان کئے ( اسی طرح ) تم برباد ہو نے والی جماعت بن گئے ۔

By Moudoodi

۔ ( مگر اصل بات وہ نہیں ہے جو تم کہہ رہے ہو ) بلکہ تم نے یوں سمجھا کہ رسول اور مومنین اپنے گھر والوں میں ہرگز پلٹ کر نہ آسکیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت بھلا لگا 23 اور تم نے بہت برے گمان کئے اور تم سخت بد باطن24 لوگ ہو ۔

By Mufti Naeem

بلکہ تم سمجھتے تھے کہ رسول ( ﷺ ) اور ایمان والے کبھی بھی اپنے اہل و عیال کی طرف واپس نہیں پلٹ سکیں گے اور یہ بات تمہارے دلوں میں خوشنما بنادی گئی تھی اور تم نے برا گمان کر رکھا تھا اور تم ہو ہی ہلاک ہونے والی قوم!

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت تو یہ ہے کہ تم نے یہ سمجھا تھا کہ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور دوسرے مسلمان کبھی اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر نہیں آئیں گے ، ( ٩ ) اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوتی تھی ، اور تم نے برے برے گمان کیے تھے ، اور تم ایسے لوگ بن گئے تھے جنہیں برباد ہونا تھا ۔

By Noor ul Amin

بلکہ اگرتم توسمجھے تھے کہ رسول اور مومن کبھی اپنے گھروں کو واپس نہ آ سکیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت اچھا لگا اور تم بہت برا گمان کررہے تھے اور تم ہوبھی ہلاک ہوجانے والے لوگ

By Kanzul Eman

بلکہ تم تو یہ سمجھے ہوئے تھے کہ رسول اور مسلمان ہرگز گھروں کو واپس نہ آئیں گے ( ف۲٤ ) اور اسی کو اپنے دلوں میں بھلا سمجھیں ہوئے تھے اور تم نے برا گمان کیا ( ف۲۵ ) اور تم ہلاک ہونے والے لوگ تھے ( ف۲٦ )

By Tahir ul Qadri

بلکہ تم نے یہ گمان کیا تھا کہ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور اہلِ ایمان ( یعنی صحابہ رضی اللہ عنھم ) اب کبھی بھی پلٹ کر اپنے گھر والوں کی طرف نہیں آئیں گے اور یہ ( گمان ) تمہارے دلوں میں ( تمہارے نفس کی طرف سے ) خُوب آراستہ کر دیا گیا تھا اور تم نے بہت ہی برا گمان کیا ، اور تم ہلاک ہونے والی قوم بن گئے