Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ही की है आकाशों और धरती की बादशाही। वह जिसे चाहे क्षमा करे और जिसे चाहे यातना दे। और अल्लाह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے،جس کووہ چاہتاہے بخش دیتا ہے اور جسے وہ چاہتاہے سزادیتاہے اور اﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے بے حد بخشنے والانہایت رحم کرنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے ۔ وہی بخشے گا جس کو چاہے گا اور سزا دے گا جس کو چاہے گا اور اللہ مغفرت فرمانے والا اور مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کیلئے ہے جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے عذاب دے اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا مالک اللہ ہی ہے ۔ جسے چاہے معاف کرے اور جسے چاہے سزا دے ، اور وہ غفور و رحیم ہے26 ۔

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ، جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہے عذاب دیتا ہے ، اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین کی سلطنت تمام تر اللہ ہی کی ہے ، وہ جس کو چاہے بخش دے ، اور جس کو چاہے عذاب دے ، اور اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

زمین اور آسمان کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے جسے چاہےمعاف کردے اور جسے چاہےسزادے اور وہ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ، جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب کرے ( ف۲۸ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور آسمانوں اور زمین کی باشاہت اﷲ ہی کے لئے ہے ، وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے ، اور اﷲ بڑا بخشنے والا بے حد رحم فرمانے والا ہے