वही है जिस ने उस के हाथ तुम से और तुम्हारे हाथ उन से मक्के की घाटी में रोक दिए, इस के पश्चात कि वह तुम्हें उन पर प्रभावी कर चुका था। अल्लाह उसे देख रहा था जो कुछ तुम कर रहे थे
اوروہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں اُن کے ہاتھ تم سے اورتمہارے ہاتھ اُن سے روک دیے اس کے بعدکہ وہ تمہیں اُن پرفتح عطاکرچکاتھااورہمیشہ سے اﷲ تعالیٰ خوب دیکھنے والاہے جو تم عمل کرتے ہو۔
اور وہی ہے جس نے روک دیے ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے وادیٔ مکہ میں ، بعد اس کے کہ تم کو ان پر غلبہ دے دیا تھا اور اللہ دیکھ رہا تھا جو کچھ تم کر رہے تھے ۔
اور وہ ( اللہ ) وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں روک دئیے تھے ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے بعد اس کے کہ تمہیں ان پر غلبہ عطا کر دیا تھا اور تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے ۔
وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیے ، حالانکہ وہ ان پر تمہیں غلبہ عطا کر چکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا ۔
اور اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے وادیٔ مکہ میں ان ( کفار ) کے ہاتھ تم لوگوں سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیے بعد اس کے کہ اس نے تم لوگوں کو ان پر فتح ( قابو ) دے دیا تھا اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں ۔
اور وہی اللہ ہے جس نے مکہ کی وادی میں ان کے ہاتھوں کو تم تک پہنچنے سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان تک پہنچنے سے روک دیا ، جبکہ وہ تمہیں ان پر قابو دے چکا تھا ، ( ٢٢ ) اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا ۔
وہی توہے جس نے وادی مکہ میں ان کے ہاتھوں کو تم سے روک دیااوران سے تمہارے ہاتھ روک دئیے ، جب کہ اس سے پہلے اللہ تمہیں ان پر غالب کر چکاتھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ سب کچھ دیکھ رہا تھا
اور وہی ہے جس نے ان کے ہاتھ ( ف۵۷ ) تم سے روک دیے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیے وادی مکہ میں ( ف۵۸ ) بعد اس کے کہ تمہیں ان پر قابو دے دیا تھا ، اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے ،
اور وہی ہے جس نے سرحدِ مکّہ پر ( حدیبیہ کے قریب ) ان ( کافروں ) کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیئے اس کے بعد کہ اس نے تمہیں ان ( کے گروہ ) پر غلبہ بخش دیا تھا ۔ اور اﷲ ان کاموں کو جو تم کرتے ہو خوب دیکھنے والا ہے