Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये वही लोग तो हैं जिन्होंने इनकार किया और तुम्हें मस्जिदे हराम (काबा) से रोक दिया और क़ुरबानी के बँधे हुए जानवरों को भी इससे रोके रखा कि वे अपने ठिकाने पर पहुँचे। यदि यह ख़याल न होता कि बहुत-से मोमिन पुरुष और मोमिन स्त्रियाँ (मक्का में) मौजूद हैं, जिन्हें तुम नहीं जानते, उन्हें कुचल दोगे, फिर उन के सिलसिले में अनजाने तुम पर इल्ज़ाम आएगा (तो युद्ध की अनुमति दे दी जाती, अनुमति इसलिए नहीं दी गई) ताकि अल्लाह जिसे चाहे अपनी दयालुता में दाख़िल कर ले। यदि वे ईमान वाले अलग हो गए होते तो उन में से जिन लोगों ने इनकार किया उन को हम अवश्य दुखद यातना देते

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تمہیں مسجدِحرام سے روک دیا اور قربانی کے جانوروں کوجواس سے روکے ہوئے تھے کہ وہ اپنی قربان گاہ پر پہنچیں اوراگرکچھ مومن مرداورکچھ مومن عورتیں(مکہ میں) موجودنہ ہوتے جنہیں تم نہیں جانتے، یہ کہ تم بے خبری میں ہی انہیں کچل ڈالوگے تواُن کی وجہ سے بے خبری میں تمہیں تکلیف پہنچتی تاکہ اﷲ تعالیٰ اپنی رحمت میں جس کوچاہے داخل کر دے اوراگروہ الگ الگ ہوتے تواُن میں سے جن لوگوں نے کفر کیا،ہم اُن کولازماًدردناک عذاب دیتے۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجدِ حرام سے روکا اور قربانی کے جانوروں کو بھی روکے رکھا کہ وہ اپنی جگہ پر نہ پہنچنے پائیں اور اگر ایسے مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں نہ ہوتے جن کو تم لاعلمی میں روند ڈالتے ، پس ان کے باعث تم پر لاعلمی میں الزام آتا ( تو ہم جنگ کی اجازت دے دیتے لیکن اللہ نے یہ اجازت اس لئے نہ دی ) کہ جن کو وہ چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے اور اگر وہ لوگ الگ ہوگئے ہوتے تو ہم ان لوگوں کو ان میں سے دردناک عذاب دیتے جنہوں نے کفر کیا ۔

By Hussain Najfi

یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تمہیں مسجد الحرام سے روکا اور قربانی کے جانوروں کو بھی روکے رکھا کہ وہ اپنی قربانی کی جگہ نہ پہنچ سکے اور اگر ( مکہ میں ) ایسے مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں نہ ہوتیں جن کو تم نہیں جانتے ( اور یہ خوف نہ ہوتا کہ ) تم انہیں لاعلمی میں روند ڈالوگے اور پھر ان کی وجہ سے تم پر الزام آتا ( تو جنگ نہ روکی جاتی ) مگر روکی اس لئے گئی تاکہ اللہ جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے اگر وہ ( اہلِ ایمان ) الگ ہو جاتے تو ہم ان ( اہلِ مکہ ) میں سے کافروں کو دردناک سزا دیتے ۔

By Moudoodi

وہی لوگ تو ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روکا اور ہدی کے اونٹوں کو ان کی قربانی کی جگہ نہ پہنچنے دیا43 ۔ اگر ( مکہ میں ) ایسے مومن مرد و عورت موجود نہ ہوتے جنہیں تم نہیں جانتے ، اور یہ خطرہ نہ ہوتا کہ نادانستگی میں تم انہیں پامال کر دو گے اور اس سے تم پر حرف آئے گا ( تو جنگ نہ روکی جاتی ۔ روکی وہ اس لیے گئی ) تاکہ اللہ اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کر لے ۔ وہ مومن الگ ہو گئے ہوتے تو ( اہل مکہ میں سے ) جو کافر تھے ان کو ہم ضرور سخت سزا دیتے 44 ۔

By Mufti Naeem

وہ وہی ( بدنصیب ) ہیں جنہون نے کفر کیا اور تمہیںمسجد حرام سے اور ہدی کے بندھے ہوئے ( جانوروں ) کو ان کی جگہ ( پہنچنے ) سے روکا اور اگر ( وہاں ) ایسے ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں نہ ہوتیں جن کا تمہیں علم نہیں ہے ( کہیں تم انہیں ) روند ڈالوگے اور ان کی وجہ سے تمہیں ( بھی ) لاعلمی میں تکلیف پہنچے گی ( تو ان کفار کا قصہ کا ہی ختم کردیا جاتا ) تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل فرمادے اگر وہ ( مسلمان مرد و خواتین ) الگ ہوچکے ہوتے تو البتہ ہم ان میں سے کافروں کو دردناک عذاب دیتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہی لوگ تو ہیں جنہوں نے کفر اختیار کیا ، اور تمہیں مسجد حرام سے روکا ، اور قربانی کے جانوروں کو جو ٹھہرے ہوئے کھڑے تھے ، اپنی جگہ پہنچنے سے روک دیا ، ( ٢٣ ) اور اگر کچھ مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ( مکہ میں ) نہ ہوتیں جن کے بارے میں تمہیں خبر بھی نہ ہوتی کہ تم انہیں پیس ڈالو گے ، اور اس کی وجہ سے بے خبری میں تم کو نقصان پہنچ جاتا ( ٢٤ ) ( تو ہم ان کافروں سے تمہاری صلح کے بجائے جنگ کرووا دیتے ، لیکن ہم نے جنگ کو اس لیے روکا ) تاکہ اللہ جس کو چاہے ، اپنی رحمت میں داخل کردے ۔ ( ٢٥ ) ( البتہ ) اگر وہ مسلمان وہاں سے ہٹ جاتے تو ہم ان ( اہل مکہ ) میں سے جو کافر تھے ، انہیں دردناک سزا دیتے ۔ ( ٢٦ )

By Noor ul Amin

یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تمہیں مسجد حرام سے روکا اور قربانی کے جانوروں کو ان کی قربان گاہ تک پہنچنے سے روکے رکھا اور اگر ( مکہ میں ) کچھ مومن مرد اور عورتیں نہ ہوتیں جن کی تمہیں خبرنہ ہونے کی وجہ سے تم انہیں روند ڈالتے ، پھر لاعلمی میں ( ایساگزرنے سے ) تمہیں ان کے بارے میں رنج ہوتا ( اور جنگ بھی اسی وجہ سے نہیں ہوئی ) تاکہ اللہ جسے چاہےاپنی رحمت میں داخل کرے اگروہ ( مسلمان ) الگ رہتے ہوتے توہم ( مکہ کے ) کافروں کو دردناک عذاب دیتے

By Kanzul Eman

وہ ( ف۵۹ ) وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تمہیں مسجد حرام سے ( ف٦۰ ) روکا اور قربانی کے جانور رُکے پڑے اپنی جگہ پہنچنے سے ( ف٦۱ ) اور اگر یہ نہ ہوتا کچھ مسلمان مرد اور کچھ مسلمان عورتیں ( ف٦۲ ) جن کی تمہیں خبر نہیں ( ف٦۳ ) کہیں تم انہیں روند ڈالو ( ف٦٤ ) تو تمہیں ان کی طرف سے انجانی میں کوئی مکروہ پہنچے تو ہم تمہیں ان کی قتال کی اجازت دیتے ان کا یہ بچاؤ اس لیے ہے کہ اللہ اپنی رحمت میں داخل کرے جسے چاہے ، اگر وہ جدا ہوجاتے ( ف٦۵ ) تو ہم ضرور ان میں کے کافروں کو دردناک عذاب دیتے ( ف٦٦ )

By Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے کفر کیا اور تمہیں مسجدِ حرام سے روک دیا اور قربانی کے جانوروں کو بھی ، جو اپنی جگہ پہنچنے سے رکے پڑے رہے ، اور اگر کئی ایسے مومن مرد اور مومن عورتیں ( مکہّ میں موجود نہ ہوتیں ) جنہیں تم جانتے بھی نہیں ہو کہ تم انہیں پامال کر ڈالو گے اور تمہیں بھی لاعلمی میں ان کی طرف سے کوئی سختی اور تکلیف پہنچ جائے گی ( تو ہم تمہیں اِسی موقع پر ہی جنگ کی اجازت دے دیتے ۔ مگر فتحِ مکّہ کو مؤخّر اس لئے کیا گیا ) تاکہ اﷲ جسے چاہے ( صلح کے نتیجے میں ) اپنی رحمت میں داخل فرما لے ۔ اگر ( وہاں کے کافر اور مسلمان ) الگ الگ ہو کر ایک دوسرے سے ممتاز ہو جاتے تو ہم ان میں سے کافروں کو دردناک عذاب کی سزا دیتے