मोमिन तो भाई-भाई ही हैं। अतः अपने दो भाईयो के बीच सुलह करा दो और अल्लाह का डर रखो, ताकि तुम पर दया की जाए
بلاشبہ مومن بھائی بھائی ہیں،چنانچہ اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کراؤاور اﷲ تعالیٰ سے ڈروتاکہ تم پررحم کیا جائے۔
مسلمان باہمدگی بھائی بھائی ہیں ، تو اپنے بھائیوں کے مابین مصالحت کراؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ تم پر رحم کیا جائے ۔
بےشک اہلِ اسلام و ایمان آپس میں بھائی بھائی ہیں تو تم اپنے دو بھائیوں میں صلح کراؤ اور اللہ ( کی عصیاں کاری ) سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔
مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں ، لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو 18 اور اللہ سے ڈرو ، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا ۔
ایمان والے تو بھائی ( بھائی ) ہیں پس اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
حقیقت تو یہ ہے کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں ، اس لیے اپنے دو بھائیوں کے درمیان تعلقات اچھے بناؤ ، اور اللہ سے ڈرو تاکہ تمہارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا جائے ۔
بیشک مومن توسب آپس میں بھائی ہیں لہٰذااپنے بھائیوں کے درمیان صلح کرادیا کرواوراللہ سے ڈرتے رہوتاکہ تم پر رحم کیا جائے
مسلمان مسلمان بھائی ہیں ( ف۱۵ ) تو اپنے دو بھائیوں میں صلح کرو ( ف۱٦ ) اور اللہ سے ڈرو کہ تم پر رحمت ہو ( ف۱۷ )
بات یہی ہے کہ ( سب ) اہلِ ایمان ( آپس میں ) بھائی ہیں ۔ سو تم اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرایا کرو ، اور اﷲ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے