Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "क्या तुम अल्लाह को अपने धर्म की सूचना दे रहे हो। हालाँकि जो कुछ आकाशों में और जो कुछ धरती में है, अल्लाह सब जानता है? अल्लाह को हर चीज़ का ज्ञान है।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کہہ دوکہ کیاتم اﷲ تعالیٰ کواپنے دین سے آگاہ کر رہے ہو؟حالانکہ اﷲ تعالیٰ جانتا ہے جو آسمانوں میں اور جو زمین میں ہے اوراﷲ تعالیٰ ہر چیزکاخوب جاننے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: کیا تم اپنے دین سے اللہ کو آگاہ کر رہے ہو درآنحالیکہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے؟ اور اللہ ہر چیز سے باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو اپنے دین سے آگاہ کرتے ہو؟ حالانکہ اللہ وہ کچھ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اللہ ہر شے کو جانتا ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ان ( مدعیان ایمان ) سے کہو ، کیا تم اللہ کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو؟ حالانکہ اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کو جانتا ہے اور وہ ہر شے کا علم رکھتا ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے! ( اے دیہاتیو ) کیا تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو ، حالانکہ اللہ ( تعالیٰ ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ) جانتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز سے اچھی طرح آگاہ ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان دیہاتیوں سے ) کہو کہ : کیا تم اللہ کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو؟ حالانکہ اللہ ان تمام چیزوں کو خوب جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، اور اللہ ہر چیز کا پورا پورا علم رکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

آپ ( ان دیہاتیوں ) سے کہہ دیجئے کیا تم اللہ کو اپنی دین داری جتلاتے ہو حالانکہ اللہ آسمانوں اور زمین کی ہرچیزکوجانتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہرچیزکوخوب جاننے والا ہے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ کیا تم اللہ کو اپنا دین بتاتے ہو ، اور اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے ( ف٤۲ ) اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ( ف٤۳ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا تم اﷲ کو اپنی دین داری جتلا رہے ہو ، حالانکہ اﷲ اُن ( تمام ) چیزوں کو جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، اور اﷲ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے