वे लोग जो अल्लाह के रसूल के समक्ष अपनी आवाज़ों को दबी रखते हैं, वही लोग हैं जिन के दिलों को अल्लाह ने परहेज़गारी के लिए जाँचकर चुन लिया है। उन के लिए क्षमा और बड़ा बदला है
یقیناجولوگ رسول اللہ کے پاس اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کواﷲ تعالیٰ نے تقویٰ کے لیے جانچ لیا ہے،اُن کے لیے مغفرت اور بڑااجرہے۔
( یاد رکھو کہ ) جو لوگ اللہ کے رسول کے آگے اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں ، وہی ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کی افزائش کیلئے منتخب کیا ہے ۔ ان کیلئے مغفرت اور اجرِ عظیم ہے ۔
جو لوگ رسولِ خدا ( ص ) کے پاس ( بات کرتے ہوئے ) اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پرہیزگاری کیلئے آزمایا ہے ان کے لئے مغفرت اور اجرِ عظیم ہے ۔
جو لوگ رسول خدا کے حضور بات کرتے ہوئے اپنی آواز پست رکھتے ہیں وہ درحقیقت وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لیے جانچ لیا ہے 5 ، ان کے لیے مغفرت ہے اور اجر عظیم ۔
بلاشبہ جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے رسول ( ﷺ ) کے سامنے اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ ( تعالیٰ ) نے پرہیزگاری کے لیے خاص کرلیا ہے ، ان کے لیے ہی بخشش اور بہت بڑا اجر ہے
یقین جانو جو لوگ اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے پاس اپنی آوازیں نیچی رکھتے ہیں ، یہ وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے خوب جانچ کر تقوی کے لیے منتخب کرلیا ہے ، ان کو مغفرت بھی حاصل ہے اور زبردست اجر بھی ۔
بیشک جو لوگ اللہ کے رسول کے حضوراپنی آوازیں دھیمی رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لیے جانچ لیا ہے ان کے لیے بخشش اور اجرعظیم ہے
بیشک وہ جو اپنی آوازیں پست کرتے ہیں رسول اللہ کے پاس ( ف۵ ) وہ ہیں جن کا دل اللہ نے پرہیزگاری کے لیے پرکھ لیا ہے ، ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے ،
بیشک جو لوگ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی بارگاہ میں ( ادب و نیاز کے باعث ) اپنی آوازوں کو پست رکھتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اﷲ نے تقوٰی کے لئے چن کر خالص کر لیا ہے ۔ ان ہی کے لئے بخشش ہے اور اجرِ عظیم ہے