ऐसी ही बातें तुम से पहले एक जमात ने पूछीं फिर वे उनके मुनकिर होकर रह गए।
بے شک تم سے پہلے کچھ لوگوں نے ان کے بارے میں سوال کیا،پھروہ اُن سے کفر کرنے والے ہو گئے۔
اسی طرح کی باتیں تم سے پہلے ایک قوم نے پوچھیں تو وہ ان کے منکر ہوکر رہ گئے ۔
تم سے پہلے بھی کچھ لوگوں نے اس قسم کے سوال ( اپنے نبیوں سے ) کئے تھے ۔ پھر انہیں کی وجہ سے کافر ( منکر ) ہوگئے ۔
تم سے پہلے ایک گروہ نے اِسی قسم کے سوالات کیے تھے ، پھر وہ لوگ انہی باتوں کی وجہ سے کفر میں مبتلا ہوگئے ۔ 117
بلاشبہ ایسے ہی سوالات تم سے پہلے بھی لوگ پوچھ چکے ہیں پھر وہ ان باتوں کا انکار کرنے والے بن گئے ۔
تم سے پہلے ایک قوم نے اس قسم کے سوالات کیے تھے ، پھر ان ( کے جو جوابات دیے گئے ان ) سے منکر ہوگئے ۔ ( ٧٠ )
تم سے پہلے بھی ایک قوم نے ایسے سوال کئے تھے ، پھر اسی وجہ سے کفرمیں مبتلاہوگئے
تم سے اگلی ایک قوم نے انہیں پوچھا ( ف ۲٤۵ ) پھر ان سے منکر ہو بیٹھے ،
بیشک تم سے پہلے ایک قوم نے ایسی ( ہی ) باتیں پوچھی تھیں ، ( جب وہ بیان کر دی گئیں ) پھر وہ ان کے منکر ہوگئے