Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने कहाः ऐ मूसा! वहाँ एक सख़्त-मिज़ाज क़ौम आबाद है, हम हरगिज़ वहाँ न जाएंगे जब तक वह वहाँ से न निकल जाए, हाँ अगर वह वहाँ से निकल जाए तो हम दाख़िल हो जाएंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

انہوں نے کہاکہ اے موسیٰ! بلاشبہ اس میں ایک جابر قوم ہے اوربلاشبہ ہم اس میں ہرگزداخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ اس سے نکل جائیں چنانچہ اگروہ خود وہاں سے نکل جائیں تو یقیناہم داخل ہونے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اے موسی! اس میں تو بڑے زور آور لوگ ہیں ۔ ہم تو اس میں نہیں داخل ہونے کے ، جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ۔ اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم داخل ہوں گے ۔

By Hussain Najfi

انہوں نے ( جواب میں ) کہا: اے موسیٰ اس زمین میں تو بڑے زبردست ( جابر ) لوگ رہتے ہیں اور ہم وہاں ہرگز داخل نہیں ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ۔ ہاں البتہ اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو پھر ہم ضرور داخل ہو جائیں گے ۔

By Moudoodi

“ اے موسیٰ ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ رہتے ہیں ، ہم وہاں ہرگز نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ۔ ہاں اگر وہ نکل گئے تو ہم داخل ہونے کے لیے تیار ہیں ۔

By Mufti Naeem

انہوں نے کہاکہ اے موسیٰ! بلاشبہ اس میں ایک جابر قوم ہے اوربلاشبہ ہم اس میں ہرگزداخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ اس سے نکل جائیں چنانچہ اگروہ خود وہاں سے نکل جائیں تو یقیناہم داخل ہونے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہ بولے ۔ اے موسیٰ ! اس ( ملک ) میں تو بڑے طاقتور لوگ رہتے ہیں ، اور جب تک وہ لوگ وہاں سے نکل نہ جائیں ، ہم ہرگز اس میں داخل نہیں ہوں گے ۔ ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو بیشک ہم اس میں داخل ہوجائیں گے ۔

By Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:موسیٰ!وہاں تو بڑے زورآور لوگ رہتے ہیں جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تووہاں کبھی نہ جائیں گے ہاں اگروہ وہاں سے نکل جائیں توہم داخل ہونے کو تیارہیں

By Kanzul Eman

بولے اے موسیٰ اس میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں ، اور ہم اس میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم وہاں جائیں ،

By Tahir ul Qadri

انہوں نے ( جوابًا ) کہا: اے موسٰی! اس میں تو زبردست ( ظالم ) لوگ ( رہتے ) ہیں اور ہم اس میں ہرگز داخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ اس ( زمین ) سے نکل جائیں ، پس اگر وہ یہاں سے نکل جائیں تو ہم ضرور داخل ہو جائیں گے