अगर तुम मुझे क़त्ल करने के लिए हाथ उठाओगे तो मैं तुमको क़त्ल करने के लिए तुम पर हाथ नहीं उठाऊँगा, मैं डरता हूँ उस अल्लाह से जो सारे जहानों का रब है।
یقینااگرتونے میری جانب اپناہاتھ بڑھایاتاکہ تو مجھے قتل کردے تومیں اپناہاتھ تیری جانب بڑھانے والا نہیں کہ میں تجھے قتل کر دوں ، یقیناًمیں اﷲرب العالمین سے ڈرتا ہوں۔
اگر تم مجھے قتل کرنے کیلئے مجھ پر دست درازی کرو گے تو میں تم کو قتل کرنے کیلئے تم پر دست درازی کرنے والا نہیں ۔ میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں ۔
اگر تو مجھے قتل کرنے کے لئے ہاتھ بڑھائے گا ۔ تو میں تمہیں قتل کرنے کے لئے ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا ۔ ( کیونکہ ) میں تو ڈرتا ہوں اس اللہ سے ، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔
اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ نہ اٹھاؤں گا ، 49 میں اللہ ربّ العالمین سے ڈرتا ہوں ۔
اگر تومجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھائے گا ( تب بھی ) میں تجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ تیری طرف نہیں پڑھائوں گا بیشک میں اﷲتعالیٰ رب العلمین سے ڈرتا ہوں ۔
اگر تم نے مجھے قتل کرنے کو اپنا ہاتھ بڑھایا تب بھی میں تمہیں قتل کرنے کو اپنا ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا ۔ میں تو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں ۔
اگرتومجھے مارڈالنے کے لئے میری طرف اپناہاتھ بڑھائے گا تو بھی میں تجھے قتل کرنے کے لئے اپنا ہاتھ نہیں بڑھائوں گامیں توفقط اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں
بیشک اگر تو اپنا ہاتھ مجھ پر بڑھائے گا کہ مجھے قتل کرے تو میں اپنا ہاتھ تجھ پر نہ بڑھاؤں گا کہ تجھے قتل کروں ( ف۸۲ ) میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو مالک ہے سارے جہاں کا ،
اگر تو اپنا ہاتھ مجھے قتل کرنے کے لئے میری طرف بڑھائے گا ( تو پھر بھی ) میں اپنا ہاتھ تجھے قتل کرنے کے لئے تیری طرف نہیں بڑھاؤں گا کیونکہ میں اﷲ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے