Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

इसी सबब से हमने बनी-इस्राईल पर यह लिख दिया कि जो शख़्स किसी को क़त्ल करे बग़ैर इसके कि उसने किसी को क़त्ल किया हो या ज़मीन में फ़साद बरपा किया हो तो गोया उसने सारे इंसानों को क़त्ल कर डाला, और जिसने एक शख़्स को बचाया तो गोया उसने सारे इंसानों को बचा लिया, और हमारे पैग़म्बर उनके पास खुले हुए अहकाम लेकर आए उसके बावजूद उनमें से बहुत-से लोग ज़मीन में ज़्यादतियाँ करते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیاکہ یقیناجس شخص نے کسی جان کوبغیرکسی جان کے (بدلے)قتل کیایازمین میں فسادکے بغیرقتل کیا توگویااُس نے تمام انسانوں کو قتل کردیا اور جس نے کسی ایک جان کوزندہ کیاتوگویااُس نے تمام انسانوں کوزندہ کیااوربلاشبہ یقینااُن کے پاس ہمارے رسول واضح دلائل لائے تھے،پھربے شک اس کے بعد بھی ان میں سے اکثر لوگ زمین میں یقیناحدسے بڑھنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اس وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ فرض کیا کہ جس کسی نے کسی کو قتل کیا ، بغیر اس کے کہ اس نے کسی کو قتل کیا ہو یا ملک میں فساد برپا کیا ہو ، تو گویا اس نے سب کو قتل کیا اور جس نے اس کو بچایا تو گویا سب کو بچایا اور ہمارے رسول ان کے پاس واضح احکام لے کر آئے ۔ لیکن اس کے باوجود ان میں بہت سے ہیں ، جو زمین میں زیادتیاں کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جس نے کسی انسان کو قتل کیا بغیر اس کے کہ اس نے کسی کی جان لی ہو ، یا زمین میں فساد برپا کیا ہو ، تو وہ ایسا ہے جیسے کہ اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی ایک جان کو بچا لیا ، تو وہ ایسا ہے جیسے کہ اس نے تمام انسانوں کو بچا لیا اور بے شک ان ( بنی اسرائیل ) کے پاس ہمارے رسول کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے ۔ پھر بھی ان میں سے بہت سے لوگ اس کے بعد بھی زمین میں ظلم و تعدی کرنے والے ہی رہے ۔

By Moudoodi

اسی وجہ سے بنی اسرائیل پر ہم نے یہ فرمان لکھ دیا تھا 53 کہ “جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا اس نے گویا تمام انسانون کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی” ۔ 54 مگر ان کا حال یہ ہے کہ ہمارے رسول پے درپے ان کے پاس کھلی کھلی ہدایات لے کر آئے پھر بھی ان میں بکثرت لوگ زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ لکھ دیا کہ جو شخص کسی کو کسی جان کے ( بدلے ) کے بغیر یا زمین میں فساد پھیلانے کے ( بدلے ) کے بغیر قتل کر دے تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کو بچالیا تو گویا اس نے تمام لوگوں کو بچالیا اور یقینا ان لوگوں کے پاس ہمارے پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے پھر ان میں سے بہت سے لوگ اس کے بعد زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہی رہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کو یہ فرمان لکھ دیا تھا کہ جو کوئی کسی کو قتل کرے ، جبکہ یہ قتل نہ کسی اور جان کا بدلہ لینے کے لیے ہو اور نہ کسی کے زمین میں فساد پھیلانے کی وجہ سے ہو ، تو یہ ایسا ہے جیسے اس نے تمام انسانوں کو قتل کردیا ( ٢٥ ) اور جو شخص کسی کی جان بچالے تو یہ ایسا ہے جیسے اس نے تمام انسانوں کی جان بچالی ۔ اور واقعہ یہ ہے کہ ہمارے پیغمبر ان کے پاس کھلی کھلی ہدایات لے کر آئے ، مگر اس کے بعد بھی ان میں سے بہت سے لوگ زمین میں زیادتیاں ہی کرتے رہے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کے لئے ( تورات میں ) لکھ دیاتھاکہ جس شخص نے کسی دوسرے کو جان کے بدلہ کے علاوہ یازمین میں فساد بپاکر نیکی غرض سے قتل کیا تواسنے گویاسب لوگوں کو مار ڈالا اور جس نے کسی کو ( قتل ناحق سے ) بچالیا تو وہ گویاسب لوگوں کی حیات کاموجب ہوااور ان کے پاس ہمارے رسول واضح دلائل لے کرآتے رہے پھربھی ان سے اکثرلوگ زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں

By Kanzul Eman

اس سبب سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جس نے کوئی جان قتل کی بغیر جان کے بدلے یا زمین میں فساد کیے ( ف۸۸ ) تو گویا اس نے سب لوگوں کو قتل کیا ( ف۸۹ ) اور جس نے ایک جان کو جِلا لیا ( ف۹۰ ) اس نے گویا سب لوگوں کو جلالیا ، اور بیشک ان کے ( ف۹۱ ) پاس ہمارے رسول روشن دلیلوں کے ساتھ آئے ( ف۹۲ ) پھر بیشک ان میں بہت اس کے بعد زمین میں زیادتی کرنے والے ہیں ( ف۹۳ )

By Tahir ul Qadri

اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر ( نازل کی گئی تورات میں یہ حکم ) لکھ دیا ( تھا ) کہ جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد ( پھیلانے یعنی خونریزی اور ڈاکہ زنی وغیرہ کی سزا ) کے ( بغیر ناحق ) قتل کر دیا تو گویا اس نے ( معاشرے کے ) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا اور جس نے اسے ( ناحق مرنے سے بچا کر ) زندہ رکھا تو گویا اس نے ( معاشرے کے ) تمام لوگوں کو زندہ رکھا ( یعنی اس نے حیاتِ انسانی کا اجتماعی نظام بچا لیا ) ، اور بیشک ان کے پاس ہمارے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے پھر ( بھی ) اس کے بعد ان میں سے اکثر لوگ یقیناً زمین میں حد سے تجاوز کرنے والے ہیں