जो लोग अल्लाह और उसके रसूल से लड़ते हैं और ज़मीन में फ़साद करने के लिए दौड़ते हैं उनकी सज़ा यही है कि उनको क़त्ल कर दिया जाए या वह सूली पर चढ़ाए जाएं या उनके हाथ और पाँव मुख़ालिफ़ सिम्त से काटे जाएं या उनको मुल्क से बाहर निकाल दिया जाए, यह उनकी रुसवाई है दुनिया में और आख़िरत में, उनके लिए बड़ा अज़ाब है।
یقیناان لوگوں کی جزا جو اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فسادپھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، یہی ہے کہ وہ قتل کردیئے جائیں یاسولی چڑھائے جائیں یااُن کے ہاتھ اورپاؤں مخالف سمت سے بری طرح کاٹ دئیے جائیں یا اُنہیں اس زمین سے باہرنکال دیاجائے ، یہ اُن کے لیے دنیا میں رُسوائی ہے اور آخرت میں اُن کے لیے بہت بڑاعذاب ہے ۔
ان لوگوں کی سزا جو اللہ اور اس کے رسول سے بغاوت کرتے ہیں اور ملک میں فساد برپا کرنے میں سرگرم ہیں ، بس یہ ہے کہ عبرتناک طور پر قتل کیے جائیں یا سولی پر لٹکائے جائیں یا ان کے ہاتھ اور پاؤں بے ترتیب کاٹ ڈالے جائیں یا ملک سے باہر نکال دیے جائیں ۔ یہ ان کیلئے اس دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بھی ان کیلئے ایک عذابِ عظیم ہے ۔
بے شک جو لوگ خدا اور رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرنے کے لیے دوڑتے پھرتے ہیں ، ان کی سزا یہ ہے کہ ( ۱ ) انہیں قتل کر دیا جائے ۔ ( ۲ ) یا سولی پر چڑھا دیا جائے ۔ ( ۳ ) یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیے جائیں ۔ ( ۴ ) یا جلا وطن کر دیئے جائیں ۔ یہ تو ہوئی ان کی رسوائی دنیا میں اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں اس لیے تگ و دو کرتے پھرتے ہیں کہ فساد برپا کریں 55 ان کی سزا یہ ہے کہ قتل کیے جائیں ، یا سولی پر چڑھائے جائیں ، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالے جائیں ، یا وہ جلا وطن کر دیے جائیں ۔ 56 یہ ذلّت و رسوائی تو ان کے لیے دنیا میں ہے اور آخرت میں ان کے لیے اس سے بڑی سزا ہے ۔
بلاشبہ جو لوگ اﷲتعالیٰ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے پھرتے ہیں ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کر دئے جائیں یا سولی چڑھادئے جائیں یا ان کے ہاتھ پائوں مخالف جہت سے کاٹ دئیے جائیں یا وہ ملک سے نکال دیئے جائیں یہ تو ان کی دنیا میں رسوائی ہے اور ان کیلئے آخرت میں بڑا عذاب ہے ۔
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑائی کرتے اور زمین میں فساد مچاتے پھرتے ہیں ، ان کی سزا یہی ہے کہ انہیں قتل کردیا جائے ، یا سولی پر چڑھا دیا جائے ، یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالے جائیں ، ( ٢٦ ) یا انہیں زمین سے دور کردیا جائے ( ٢٧ ) یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے ، اور آخرت میں ان کے لیے زبردست عذاب ہے ۔
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے اور فسادبپاکرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی سزا یہی ہوسکتی ہے کہ انہیں اذیت سے قتل کیا جائے یاسولی پر لٹکایاجائے یا ان کے ہاتھ پائوں مخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں یا انہیں جلا وطن کردیاجائے ان کے لئے یہ ذلت دنیامیں ہے اور آخرت میں انہیں بہت بڑا عذاب ہوگا
وہ کہ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ( ف۹٤ ) اور ملک میں فساد کرتے پھرتے ہیں ان کا بدلہ یہی ہے کہ گن گن کر قتل کیے جائیں یا سولی دیے جائیں یا ان کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹے جائیں یا زمین سے دور کردیے جائیں ، یہ دنیا میں ان کی رسوائی ہے ، اور آخرت میں ان کے لیے بڑا غداب ،
بیشک جو لوگ اﷲ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد انگیزی کرتے پھرتے ہیں ( یعنی مسلمانوں میں خونریز رہزنی اور ڈاکہ زنی وغیرہ کے مرتکب ہوتے ہیں ) ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا پھانسی دیئے جائیں یا ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹے جائیں یا ( وطن کی ) زمین ( میں چلنے پھرنے ) سے دور ( یعنی ملک بدر یاقید ) کر دیئے جائیں ۔ یہ ( تو ) ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں ( بھی ) بڑا عذاب ہے