Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जिसने अपने ज़ुल्म के बाद तौबा की और इस्लाह कर ली तो अल्लाह बेशक उस पर तवज्जोह करेगा, और अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرجس نے اپنے ظلم کے بعدتوبہ کی اوراصلاح کرلی تویقینااﷲ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گابے شک اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

پس جس نے اپنے اس ظلم کے بعد توبہ اور اصلاح کرلی تو اللہ اس پر عنایت کی نظر فرمائے گا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

پھر جو شخص توبہ کرلے اپنے ظلم سے اور ( اپنی ) اصلاح کر لے ، تو یقینا اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

پھر جو ظلم کرنے کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کر لے تو اللہ کی نظرِ عنایت پھر اس پر مائل ہو جائے گی ، 61 اللہ بہت درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

پھر جو شخص اپنی اس زیادتی کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کر لے تو بیشک اﷲتعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتے ہیں بیشک اﷲتعالیٰ بڑی مغفرت والے مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر جو شخص اپنی ظالمانہ کارروائی سے توبہ کرلے ، اور معاملات درست کرلے ، تو اللہ اس کی توبہ قبول کرلے گا ( ٣١ ) بیشک اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

پھر جو شخص ایساظلم کرنے کے بعدتوبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تواللہ اس کی توبہ قبول کرلیتا ہے ، وہ یقینا بہت بخشنے والارحم کر نیوالا ہے

By Kanzul Eman

تو جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کرے اور سنور جائے تو اللہ اپنی مہر سے اس پر رجوع فرمائے گا ( ف۱۰۰ ) بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

پھر جو شخص اپنے ( اس ) ظلم کے بعد توبہ اور اصلاح کرلے تو بیشک اﷲ اس پر رحمت کے ساتھ رجوع فرمانے والا ہے ۔ یقیناً اﷲ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے