Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या आप नहीं जानते कि अल्लाह आसमानों और ज़मीन की सल्तनत का मालिक है, वह जिसको चाहे सज़ा दे और जिसको चाहे माफ़ कर दे, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیا آپ نہیں جانتے کہ یقینااﷲ تعالیٰ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے،وہ جس کو چاہتاہے عذاب دیتاہے اور جس کوچاہتا ہے معاف کردیتا ہے اور اﷲ تعالیٰ ہرچیزپر پوری طرح قدرت رکھنے ولا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا تمہیں علم نہیں کہ اللہ ہی ہے جس کیلئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے ۔ وہی جس کو چاہے گا سزا دے گا اور جس کو چاہے گا بخشے گا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ کے لئے آسمانوں اور زمین کی حکومت ہے ۔ جسے چاہتا ہے ، سزا دیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے ۔ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

By Moudoodi

کیا تم جانتے نہیں ہو کہ اللہ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک ہے ؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کر دے ، وہ ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے ۔

By Mufti Naeem

کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اﷲتعالیٰ ہی کیلئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے وہ جسے چاہیں عذاب دیں اور جسے چاہیں معاف فرما دیں اور اﷲتعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم نہیں جانتے کہ آسمانوں اور زمین کی حکمرانی صرف اللہ کے پاس ہے؟ وہ جس کو چاہے عذاب دے ، اور جس کو چاہے بخش دے ، اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

کیا آپکوعلم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی حکومت اللہ ہی کی ہے ، وہ جسے چاہےعذاب دے اور جسے چاہےبخش دے اور اللہ ہرشے پر قادرہے

By Kanzul Eman

کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ، سزا دیتا ہے جسے چاہے اور بخشتا ہے جسے چاہے ، اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ، ( ف۱۰۱ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے انسان! ) کیا تو نہیں جانتا کہ آسمانوں اور زمین کی ( ساری ) بادشاہت اﷲ ہی کے لئے ہے ، وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے