और उस वक़्त अहले-ईमान कहेंगे कि क्या ये वही लोग हैं जो ज़ोर-शोर से अल्लाह की क़समें खाकर यक़ीन दिलाते थे कि हम तुम्हारे साथ हैं, उनके सारे आमाल ज़ाया हो गए और वे घाटे में रहे।
اوروہ لوگ جوایمان لائے کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اﷲ تعالیٰ کے نام کی پکی قسمیں کھائیں کہ بلاشبہ یقیناوہ تمہارے ساتھ ہیں؟ ان کے سارے اعمال ضائع ہوگئے چنانچہ وہ خسارہ اُٹھانے والے ہوگئے۔
اور ( اس وقت ) اہلِ ایمان کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں ، جو بڑے زور وشور سے اللہ کی قسمیں کھا کھا کر یقین دلاتے تھے کہ وہ تو تمہارے ساتھ ہیں؟ ان کے سارے اعمال ڈھے گئے اور وہ نامراد ہوئے ۔
اور جو ایمان والے ہیں ۔ وہ ( حیرت سے ) کہیں گے کیا یہ وہ لوگ ہیں ۔ جنہوں نے بڑی سخت قسمیں کھائی تھیں کہ بے شک وہ تمہارے ساتھ ہیں ۔ ان کے سب عمل ضائع ہوگئے اور وہ نقصان اٹھانے والے ہوگئے ۔
اور اس وقت اہل ایمان کہیں گے “ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر یقین دلاتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ” ؟ ۔ ۔ ۔ ۔ ان کے سب اعمال ضائع ہوگئے اور آخر کار یہ ناکام و نامراد ہو کر رہے ۔ 86
اور ایمان والے کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو خوب مضبوطی کے ساتھ قسمیں کھاتے تھے کہ بیشک وہ تمہارے ساتھ ہیں ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور یہ لوگ ( سراسر ) نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
اور ( اس وقت ) ایمان والے ( ایک دوسرے سے ) کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بڑے زور و شور سے اللہ کی قسمیں کھائی تھیں کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں ۔ ان کے اعمال غارت ہوگئے ، اور وہ نامراد ہو کر رہے ۔
اور اہل ایمان یوں کہیں گے کیا یہی وہ لوگ ہیںجو اللہ کی بڑی بھاری قسمیں اٹھا کرکہتے تھے کہ یقینا’’ہم تمہارے ساتھ ہیں ‘‘ ایسے منافقوں کے اعمال بربادہوگئے اور انہوں نے بالآخرنقصان ہی اٹھایا
اور ( ف۱٤۱ ) ایمان والے کہتے ہیں کیا یہی ہیں جنہوں نے اللہ کی قسم کھائی تھی اپنے حلف میں پوری کوشش سے کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں ان کا کیا دھرا سب اکارت گیا تو رہ گئے نقصان میں ( ف۱٤۲ )
اور ( اس وقت ) ایمان والے یہ کہیں گے کیا یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے بڑے تاکیدی حلف ( کی صورت ) میں اﷲ کی قَسمیں کھائی تھیں کہ بیشک وہ ضرور تمہارے ( ہی ) ساتھ ہیں ، ( مگر ) ان کے سارے اعمال اکارت گئے ، سو وہ نقصان اٹھانے والے ہوگئے