Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान वालो! तुम में से जो शख़्स अपने दीन से फिर जाए तो अल्लाह जल्द ऐसे लोगों को लाएगा जो अल्लाह को महबूब होंगे और अल्लाह उनको महबूब होगा, वे मुसलमानों के लिए नर्म और काफ़िरों के ऊपर सख़्त होंगे, वे अल्लाह की राह में जिहाद करेंगे और किसी मलामत करने वाले की मलामत से न डरेंगे, यह अल्लाह का फ़ज़्ल है वह जिसको चाहता है अता करता है, और अल्लाह वुसअत वाला, इल्म वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو! تم میں سے جو بھی اپنے دین سے پھرجائے گاتواﷲ تعالیٰ جلد ہی ایسے لوگوں کولے آئے گاجن سے وہ محبت کرے گا اور وہ اس سے محبت کریں گے، وہ مومنوں پربہت نرم اورکافروں پربہت سخت ہوں گے، وہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کریں گے اورکسی ملامت گرکی ملامت سے نہ ڈریں گے ۔ یہ اﷲ تعالیٰ کا فضل ہے،وہ جسے چاہتاہے عطاکرتاہے اور اﷲ تعالیٰ بڑی وسعت والا، سب کچھ جاننے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جو تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے گا تو ( اللہ کو کوئی پرواہ نہیں ) ، وہ جلد ایسے لوگوں کو اٹھائے گا ، جن سے وہ محبت کرے گا اور وہ اس سے محبت کریں گے ، وہ مسلمانوں کیلئے نرم مزاج اور کافروں کے مقابل میں سخت ہوں گے ، اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کریں گے ۔ یہ اللہ کا فضل ہے ، وہ جسے چاہے بخشے گا اور اللہ بڑی سمائی رکھنے والا اور علم والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! جو تم میں سے اپنے دین سے مرتد ہو جائے ( پھر جائے ) تو خدا کو کیا پروا؟ ﷲ عنقریب ایسے لوگوں کو لے آئے گا جن سے وہ محبت کرتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے ۔ وہ مؤمنوں پر نرم اور کافروں پر سخت ہوں گے وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کریں گے ۔ یہ اللہ کا فضل ہے ، جسے چاہتا ہے ، عطا کرتا ہے اور اللہ بڑا وسعت والا بڑا جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر تم میں سے کوئی اپنے دین سے پھرتا ہے ﴿تو پھر جائے﴾ اللہ اور بہت سے لوگ ایسے پیدا کر دے گا جو اللہ کو محبوب ہوں گے اور اللہ ان کو محبوب ہوگا ، جو مومنوں پر نرم اور کفّار پر سخت ہوں گے ، 87 جو اللہ کی راہ میں جدوجہد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے ۔ 88 یہ اللہ کا فضل ہے ، جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے ۔ اللہ وسیع ذرائع کا مالک ہے اور سب کچھ جانتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھر جائے تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو ( وجود میں ) لے آئیں گے جن سے اللہ تعالیٰ محبت فرماتے ہیں اور لوگ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں وہ ایمان والوں کے لئے نرم اور کافروں کیلئے سخت ہوں گے وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کریںگے اور ملامت کرنے والوں کی ملامت سے نہیں ڈریں گے یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہ جسے چاہے عطا فرمائیں اور اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والے ، بڑے علم والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اگر تم میں سے کوئی اپنے دین سے پھر جائے گا تو اللہ ایسے لوگ پیدا کردے گا جن سے وہ محبت کرتا ہوگا ، اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے جو مومنوں کے لیے نرم اور کافروں کے لیے سخت ہوں گے ۔ اللہ کے راستے میں جہاد کریں گے ، اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے ، یہ اللہ کا فضل ہے جو وہ جس کو چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ، اور اللہ بڑی وسعت والا ، بڑے علم والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو! اگر تم میں سے کوئی اپنے دین سے پھرتا ہے ( توپھرجائے ) عنقریب اللہ ایسے لوگ لے آئیگاجن سے اللہ محبت رکھے اور وہ اللہ سے محبت رکھیں مومنوں کے حق میں نرم اور کافروں کے حق میں سخت ہوں ، اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوفزدہ نہ ہوں یہ اللہ کافضل ہے جسے چاہےدے وہ بہت فراخی والا اور علیم ( جاننے والا ) ہے

By Kanzul Eman

اے ایمان والو! تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھرے گا ( ف۱٤۳ ) تو عنقریب اللہ ایسے لوگ لائے گا کہ وہ اللہ کے پیارے اور اللہ ان کا پیارا مسلمانوں پر نرم اور کافروں پر سخت اللہ کی راہ میں لڑیں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا اندیشہ نہ کریں گے ( ف۱٤٤ ) یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے ، اور اللہ وسعت والا علم والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے گا تو عنقریب اﷲ ( ان کی جگہ ) ایسی قوم کو لائے گا جن سے وہ ( خود ) محبت فرماتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے وہ مومنوں پر نرم ( اور ) کافروں پر سخت ہوں گے اﷲ کی راہ میں ( خوب ) جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے ۔ یہ ( انقلابی کردار ) اللہ کافضل ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اﷲ وسعت والا ( ہے ) خوب جاننے والا ہے