तुम्हारे दोस्त तो बस अल्लाह और उसका रसूल और वे ईमान वाले हैं जो नमाज़ क़ायम करते हैं और ज़कात अदा करते हैं और वे (अल्लाह के आगे) झुकने वाले हैं।
یقیناًتمہارے دوست اﷲ تعالیٰ اوراس کا رسول اورایمان والے ہی ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ اداکرتے ہیں اوروہ رکوع کرنے والے ہیں۔
تمہارے دوست اور معتمد تو بس اللہ ، اس کا رسول اور وہ اہلِ ایمان ہیں ، جو نماز کا اہتمام کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں ، فروتنی کے ساتھ ۔
اے ایمان والو! تمہارا حاکم و سرپرست اللہ ہے ۔ اس کا رسول ہے اور وہ صاحبان ایمان ہیں ۔ جو نماز پڑھتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ۔
تمہارے رفیق تو حقیقت میں صرف اللہ اور اللہ کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں ، زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں ۔
۔ ( اے ایمان والو ) تمہارے دوست تو صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور وہ ایمان والے ہیں جو نماز کی پابندی کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اس حال میں کہ ( وہ اپنے دلوں میں ) خشوع بھی رکھتے ہیں ۔
۔ ( مسلمانو ) تمہارے یارومددگار تو اللہ ، اس کے رسول اور وہ ایمان والے ہیں جو اس طرح نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں کہ وہ ( دل سے ) اللہ کے آگے جھکے ہوئے ہوتے ہیں ۔
( اے ایمان والو ) تمہارے دوست صرف اللہ ، اس کا رسول اور ایمان لانے والے ہیںجو نماز قائم کرتے ، زکوٰۃ ادا کرتے اور اللہ کے حضور جھکنے والے ہیں
تمہارے دوست نہیں مگر اللہ اور اس کا رسول اور ایمان والے ( ف۱٤۵ ) کہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ کے حضور جھکے ہوئے ہیں ( ف۱٤٦ )
بیشک تمہارا ( مددگار ) دوست تو اﷲ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہی ہے اور ( ساتھ ) وہ ایمان والے ہیں جو نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ ( اﷲ کے حضور عاجزی سے ) جھکنے والے ہیں