और जब तुम नमाज़ के लिए बुलाते हो तो वे लोग उसको मज़ाक और खेल बना लेते हैं, इसकी वजह यह है कि वे अक़्ल नहीं रखते।
اورجب تم نمازکے لیے اذان دیتے ہو تو یہ اُسے مذاق اورکھیل بنالیتے ہیں۔یہ اس وجہ سے ہے کہ بلاشبہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے نہیں۔
اور جب تم نماز کیلئے منادی کرتے ہو تو اس کو مذاق اور کھیل بنالیتے ہیں ۔ یہ اس وجہ سے کہ یہ ایسے لوگ ہیں ، جو عقل نہیں رکھتے ۔
اور جب تم ( اذان دے کر لوگوں کو ) نماز کی طرف بلاتے ہو تو وہ اسے مذاق اور کھیل بناتے ہیں ۔ یہ اس لئے ہے کہ وہ بے وقوف ہیں ، عقل سے کام نہیں لیتے ۔
جب تم نماز کے لیے منادی کرتے ہو تو وہ اس کا مذاق اڑاتے اور اس سے کھیلتے ہیں ۔ 89 اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ عقل نہیں رکھتے ۔ 90
اور جب تم نماز کیلئے اذان دیتے ہو تو یہ لوگ اسے ہنسی کھیل بنا لیتے ہیں یہ اس لئے کہ بیشک یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے
اور جب تم نماز کے لیے ( لوگوں کو ) پکارتے ہو تو وہ اس ( پکار ) کو مذاق اور کھیل کا نشانہ بناتے ہیں ۔ یہ سب ( حرکتیں ) اس وجہ سے ہیں کہ ان لوگوں کو عقل نہیں ہے ۔
اور جب نماز کے لئے اذان کہتے ہوتویہ لوگ اس کامذاق اڑاتے ہیں اور اسے شغل بناتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ بے وقوف ہیں
اور جب تم نماز کے لئے اذان دو تو اسے ہنسی کھیل بناتے ہیں ( ف۱۵۰ ) یہ اس لئے کہ وہ نرے بےعقل لوگ ہیں ( ف۱۵۱ )
اور جب تم نماز کے لئے ( لوگوں کو بصورتِ اذان ) پکارتے ہو تو یہ ( لوگ ) اسے ہنسی اور کھیل بنا لیتے ہیں ۔ یہ اس لئے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو ( بالکل ) عقل ہی نہیں رکھتے