Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान वालो! उन लोगों को दोस्त न बनाओ जिन्होंने तुम्हारे दीन को मज़ाक़ और खेल बना लिया है उन लोगों में से जिनको तुमसे पहले किताब दी गई और न काफ़िरों को, और अल्लाह से डरते रहो अगर तुम ईमान वाले हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو!کافروں کواوران لوگوں کوجنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی، اپنا دوست نہ بناؤ،انہوں نے تمہارے دین کو مذاق اورکھیل بنارکھا ہے اورتم اﷲ تعالیٰ سے ڈرو اگرتم مومن ہو!

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! ان لوگوں کو اپنا دوست نہ بناؤ ، جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنالیا ہے ، ان لوگوں میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی اور نہ کفار کو اور اللہ سے ڈرو اگر تم مؤمن ہو ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! وہ لوگ جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور انہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے ۔ ان کو اور دوسرے عام کفار کو اپنا دوست نہ بناؤ اور اللہ سے ڈرو ، اگر تم مؤمن ہو ۔

By Moudoodi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تمہارے پیش رَو اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے تمہارے دین کو مذاق اور تفریح کا سامان بنا لیا ہے ، انہیں اور دوسرے کافروں کو اپنا دوست اور رفیق نہ بناؤ ۔ اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو ۔

By Mufti Naeem

اور جو کوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور ایمان والوں سے دوستی رکھے گا پس بیشک اللہ تعالیٰ ہی کی جماعت غالب ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان میں سے ایسے لوگوں جو جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے اور کافروں کو یارومددگار نہ بناؤ ، اور اگر تم واقعی صاحب ایمان ہو تو اللہ سے ڈرتے رہو ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو!جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان میں سے اور کافروں میں سے ایسے لوگوں کو دوست نہ بنائو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی مذاق بنارکھا ہے اور اگرتم مومن ہوتواللہ سے ڈرتے رہو

By Kanzul Eman

اے ایمان والو! جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنالیا ہے ( ف۱٤۷ ) وہ جو تم سے پہلے کتاب دیے گئے اور کافر ( ف۱٤۸ ) ان میں کسی کو اپنا دوست نہ بناؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو اگر ایمان رکھتے ہو ( ف۱٤۹ )

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! ایسے لوگوں میں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ، ان کو جو تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنائے ہوئے ہیں اور کافروں کو دوست مت بناؤ ، اور اﷲ سے ڈرتے رہو بشرطیکہ تم ( واقعی ) صاحبِ ایمان ہو