और आप उनमें से अकसर को देखोगे कि वे गुनाह और ज़ुल्म और हराम खाने पर दौड़ते हैं, कैसे बुरे काम हैं जो वे कर रहे हैं।
اورآپ اِن میں سے اکثر کودیکھیں کہ وہ گناہ میں اورزیادتی میں اور حرام کھانے میں دوڑدھوپ کرتے ہیں یقیناًبُرے کام ہیں جووہ کرتے ہیں!
اور تم ان میں سے اکثر کو دیکھو گے کہ وہ حق تلفی ، زیادتی اور حرام خوری کی راہ میں گرم رو ہیں ۔ کیا ہی بُرا ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں!
تم ان میں سے بہتوں کو دیکھوگے کہ وہ گناہ ، ظلم و تعدی کرنے اور حرام خوری میں بڑی تیزی دکھاتے ہیں ، کتنا برا ہے ، وہ کام جو یہ کرتے ہیں ۔
تم دیکھتے ہو کہ ان میں سے بکثرت لوگ گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں میں دَوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں اور حرام کے مال کھاتے ہیں ۔ بہت بری حرکات ہیں جو یہ کر رہے ہیں ۔
اور آپ ان میں سے بہت ساروں کو دیکھیں گے کہ وہ گناہ اورظلم وزیادتی اور حرام کھانے میں انتہائی تیز رفتار ہیں ۔ واقعی جو یہ کام کرتے ہیں بہت ہی برے ہیں ۔
اور ان میں سے بہت سوں کو تم دیکھو گے کہ وہ گناہ ، ظلم اور حرام خوری میں لپک لپک کر آگے بڑھتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ جو حرکتیں یہ کرتے ہیں وہ نہایت بری ہیں ۔
ان میں سے اکثرکوآپ دیکھیں گے کہ گناہ اور زیادتی کے کاموں اور حرام خوری میں تگ ودو کرتے پھرتے ہیں ، جو کام یہ کررہے ہیں بہت برے ہیں
اور ان ( ف۱۵۷ ) میں تم بہتوں کو دیکھو گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری پر دوڑتے ہیں ( ف۱۵۸ ) بیشک بہت ہی برے کام کرتے ہیں ،
اور آپ ان میں بکثرت ایسے لوگ دیکھیں گے جو گناہ اور ظلم اور اپنی حرام خوری میں بڑی تیزی سے کوشاں ہوتے ہیں ۔ بیشک وہ جو کچھ کررہے ہیں بہت برا ہے