और अगर अहले-किताब ईमान लाते और अल्लाह से डरते तो हम ज़रूर उनकी बुराइयाँ उन से दूर कर देते और उनको नेमतों के बाग़ात में दाख़िल करते।
اور اگرواقعتا اہلِ کتاب ایمان لاتے اوراﷲ تعالیٰ سے ڈرتے توہم ضروراُن کی برائیاں اُن سے دورکردیتے اوراُنہیں ضرورنعمت کی جنتوں میں داخل کرتے۔
اور اگر اہلِ کتاب ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم ان سے ان کے گناہ جھاڑ دیتے اور ان کو نعمت کے باغوں میں داخل کرتے ۔
اور اگر اہلِ کتاب ( یہود و نصاریٰ ) ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے ، تو ہم ان کی برائیاں دور کر دیتے اور انہیں نعمت و راحت والے بہشتوں میں داخل کرتے ۔
اگر ﴿اس سرکشی کے بجائے﴾ یہ اہل کتاب ایمان لے آتے اور خدا ترسی کی رَوَش اختیار کرتے تو ہم ان کی برائیاں ان سے دور کر دیتے اور ان کو نعمت بھری جنتوں میں پہنچاتے ۔
اور اگر اہل کتاب ایمان قبول کر لیتے ہیں اور پرہیز گاری اختیار کر لیتے تو ہم ضرور ان کی برائیاں ان سے دور فرما دیتے اور ہم ضرور انہیں نعمتوں والے باغوں میں داخل فرما دیتے ۔
اور اگر اہل کتاب ایمان لے آتے اور تقوی اختیار کرتے تو ہم ضرور ان کی برائیاں معاف کردیتے ، اور انہیں ضرور آرام و راحت کے باغات میں داخل کرتے ۔
اگریہ اہل کتاب ایمان لے آتے او ر تقویٰ اختیارکرتے توہم ان سے ان کی برائیاں زائل کر کے انہیں نعمتوں والے باغات میں داخل کرتے
اور اگر کتاب والے ایمان لاتے اور پرہیزگاری کرتے تو ضرور ہم ان کے گناہ اتار دیتے اور ضرور انہیں چین کے باغوں میں لے جاتے
اور اگر اہلِ کتاب ( حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ) ایمان لے آتے اور تقوٰی اختیار کر لیتے تو ہم ان ( کے دامن ) سے ان کے سارے گناہ مٹا دیتے اور انہیں یقیناً نعمت والی جنتوں میں داخل کردیتے