Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर वे तौरात और इंजील की पाबंदी करते और उसकी जो उन पर उनके रब की तरफ़ से उतारा गया है तो वे खाते अपने ऊपर से और अपने क़दमों के नीचे से, कुछ लोग उनमें से सीधी राह पर हैं लेकिन ज़्यादा लोग उनमें से ऐसे हैं जो बहुत बुरा कर रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورگرواقعتا وہ تورات اورانجیل کوقائم کرتے اورجواُن کے رب کی جناب سے اُن پرنازل کیاگیاہے تووہ اپنے اوپرسے بھی اوراپنے قدموں کے نیچے سے بھی رزق کھاتے ۔اِن میں سے ایک گروہ درمیانی روش پرہے اور ان میں سے زیادہ ترلوگ بہت ہی بُرا عمل کر رہے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ تورات اور انجیل اور اس چیز کو قائم کرتے جو ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے اتاری گئی تو وہ اپنے اوپر سے اور اپنے قدموں کے نیچے سے خدا کا رزق وفضل پاتے ۔ ان میں ایک راست رو جماعت بھی ہے ۔ لیکن زیادہ ان میں سے ایسے ہیں ، جن کے عمل بہت بُرے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور اگر وہ ( اہلِ کتاب ) تورات ، انجیل اور جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان کی طرف نازل کیا گیا تھا کو قائم رکھتے ، تو وہ اپنے اوپر اور نیچے سے کھاتے پیتے ۔ ان میں سے ایک گروہ تو میانہ رو ہے ۔ مگر ان میں سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جو بہت برا کر رہے ہیں ۔

By Moudoodi

کاش انہوں نے تورات اور انجیل اور ان دوسری کتابوں کو قائم کیا ہوتا جو ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس بھیجی گئی تھیں ۔ ایسا کرتے تو ان کے لیے اوپر سے رزق برستا اور نیچے سے ابلتا ۔ 96 اگرچہ ان میں کچھ لوگ راست رَو بھی ہیں لیکن ان کی اکثریت سخت بد عمل ہے ۔ ؏۹

By Mufti Naeem

اور اگر یہ لوگ قائم کرتے تورات اور انجیل کو اور جو کچھ ان کی طرف نازل کیا گیا ہے ان کے رب کی طرف سے تو ضرور کھاتے اپنے اوپر سے بھی اور اپنے پیروں کے نیچے سے بھی ۔ انہی میں سے ایک جماعت اعتدال پسند ہے اور ان میں کے بہت سے ( بہت ہی ) برے کام کر رہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر وہ تورات اور انجیل اور جو کتاب ( اب ) ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے بھیجی گئی ہے اس کی ٹھیک ٹھیک پابندی کرتے تو وہ اپنے اوپر اور اپنے نیچے ہر طرف سے ( اللہ کا رزق ) کھاتے ۔ ( اگرچہ ) ان میں ایک جماعت راہ راست پر چلنے والی بھی ہے ، مگر ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہی ہیں کہ ان کے اعمال خراب ہیں ۔

By Noor ul Amin

اگریہ لوگ تورات اور انجیل پر اور دوسری کتابیںجو ان پر ان کے رب کی طرف سے نازل ہوئیں ، پر عمل پیرارہتے توان کے اوپر سے بھی کھانے کو رزق برستا اور پائوں تلے سے بھی ابلتا ، ان میں سے کچھ تو راہ راست پر ہیں اور ان میں سے اکثر فاسق ہیں

By Kanzul Eman

اور اگر وہ قائم رکھتے توریت اور انجیل ( ف۱٦۸ ) اور جو کچھ ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے اترا ( ف۱٦۹ ) تو انہیں رزق ملتا اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے ( ف۱۷۰ ) ان میں کوئی گروہ اگر اعتدال پر ہے ( ف۱۷۱ ) اور ان میں اکثر بہت ہی برے کام کر رہے ہیں ( ف۱۷۲ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر وہ لوگ تورات اور انجیل اور جو کچھ ( مزید ) ان کی طرف ان کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا تھا ( نافذ اور ) قائم کردیتے تو ( انہیں مالی وسائل کی اس قدر وسعت عطا ہوجاتی کہ ) وہ اپنے اوپر سے ( بھی ) اور اپنے پاؤں کے نیچے سے ( بھی ) کھاتے ( مگر رزق ختم نہ ہوتا ) ۔ ان میں سے ایک گروہ میانہ رَو ( یعنی اعتدال پسند ہے ) ، اور ان میں سے اکثر لوگ جو کچھ کررہے ہیں نہایت ہی برا ہے