और यहूद कहते हैं कि अल्लाह के हाथ बंधे हुए हैं, उन्हीं के हाथ बंध जाएं और लानत हो उन पर ऐसी बात कहने पर; बल्कि अल्लाह के दोनों हाथ खुले हुए हैं, वह जिस तरह चाहता है ख़र्च करता है, और आपके ऊपर आपके परवरदिगार की तरफ़ से जो कुछ उतरा है वह उनमें से अकसर लोगों की सरकशी और इनकार को बढ़ा रहा है, और हमने उनके दरमियान दुश्मनी और कीना क़यामत तक के लिए डाल दिया है, जब कभी वे लड़ाई की आग भड़काते हैं तो अल्लाह उसको बुझा देता है, और वे ज़मीन में फ़साद फैलाने में मसरूफ़ हैं; हालाँकि अल्लाह फ़साद फैलाने वालों को पसंद नहीं करता।
اوریہودنے کہاکہ اﷲ تعالیٰ کا ہاتھ بندھاہواہے،ہاتھ تواُنہی کے باندھے گئے ہیں اور اِس کی وجہ سے جوانہوں نے کہااُن پرلعنت کی گئی ،بلکہ اﷲ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں،وہ جیسے چاہتاہے خرچ کرتاہے اورجو آپ کے رب کی جناب سے آپ پرنازل کیا گیاہے وہ اُن میں سے اکثریت کی سرکشی اورکفرمیں یقینااضافہ کردے گا اورہم نے اُن کے درمیان قیامت کے دن تک بغض وعداوت ڈال دی ہے جب بھی وہ لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں اﷲ تعالیٰ اُسے بجھادیتاہے اوروہ زمین میں فسادکی کوششیں کرتے ہیں، اور اﷲ تعالیٰ فسادکرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔
اور یہود کہتے ہیں کہ خدا کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔ ہاتھ ان کے بندھ جائیں! اور ان کی اس بات کے سبب سے ان پر لعنت ہو! بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں ۔ وہ خرچ کرتا ہے جیسے چاہتا ہے ۔ ان میں سے بہتوں کی سرکشی اور ان کے کفر کو وہ چیز بڑھا رہی ہے ، جو تیرے رب کی طرف سے تیری طرف اتاری گئی ہے اور ہم نے ان کے اندر دشمنی اور کینہ قیامت تک کیلئے ڈال دیا ہے ۔ جب جب یہ لڑائی کی کوئی آگ بھڑکائیں گے ، اللہ اس کو بجھادے گا ۔ یہ زمین میں فساد برپا کرنے میں سرگرم ہیں اور اللہ فساد برپا کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
یہودی کہتے ہیں کہ خدا کا ہاتھ بندھا ہوا ہے ( کچھ نہیں کر سکتا ) ان کے ہاتھ بندھیں اور اس ( بے ادبانہ ) قول کی وجہ سے ان پر لعنت ہو ۔ بلکہ اس کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں ۔ وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور جو آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے ۔ وہ ان میں سے بہت سوں کی سرکشی اور کفر میں اضافہ کرتا ہے اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک دشمنی اور بغض و کینہ ڈال دیا ہے ۔ وہ جب بھی لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں ۔ تو اللہ اسے بجھا دیتا ہے اور یہ زمین میں فساد برپا کرنے کی سعی و کوشش کرتے ہیں اور اللہ فساد برپا کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
یہودی کہتے ہیں اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ 92 باندھے گئے ان کے ہاتھ ، 93 اور لعنت پڑی ان پر اس بکواس کی بدولت جو یہ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ 94 اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں ، جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو کلام تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی و باطل پرستی میں الٹے اضافہ کا موجب بن گیا ہے ، 95 اور ﴿اس کی پاداش میں﴾ ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لیے عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے ۔ جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اس کو ٹھنڈا کر دیتا ہے ۔ یہ زمین میں فساد پَھیلانے کی سعی کر رہے ہیں مگر اللہ فساد برپا کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا ۔
اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔ ان پر اس کہنے کی وجہ سے لعنت کی گئی بلکہ اللہ تعالیٰ کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں جیسے چاہتے ہیں خرچ فرماتے ہیں اور جو کچھ آپ کے رب نے آپ پر نازل فرمایا ہے و ہ ان میں سے بہتوں کو سرکشی اور کفر میں ضرور بالضرور بڑھا دے گا اور ہم نے قیامت تک کیلئے ان کے درمیان دشمنی اور بغض کو ڈال دیا ہے ۔ جب کبھی ( بھی ) وہ لڑائی کی آگ بھڑ کاتے ہیں اللہ تعالیٰ اسے بجھا دیتے ہیں اور وہ زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے پھرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں فرماتے ۔
اور یہودی کہتے ہیں کہ : اللہ کے ہاتھ بندے ہوئے ہیں ( ٤٦ ) ہاتھ تو خود ان کے بندھے ہوئے ہیں اور جو بات انہوں نے کہی ہے اس کی وجہ سے ان پر لعنت الگ پڑی ہے ، ورنہ اللہ کے دونوں ہاتھ پوری طرح کشادہ ہیں وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے ۔ اور ( اے پیغمبر ) جو وحی تم پر نازل کی گئی ہے وہ ان میں سے بہت سوں کی سرکشی اور کفر میں مزید اضافہ کر کے رہے گی ، اور ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک کے لیے عداوت اور بغض پیدا کردیا ہے ۔ جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اس کو بجھا دیتا ہے ( ٤٧ ) اور یہ زمین میں فساد مچاتے پھرتے ہیں ، جبکہ اللہ فساد مچانے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
یہود کہتے ہیں کہ اللہ کاہاتھ بندھاہوا ہے ( یعنی کنجوس ہے ( ، بلکہ انہی کے ہاتھ ( ان کی گردن کے ساتھ ) باندھ دئیے گئے ہیں اور یہ کہنے کی وجہ سے ان پر پھٹکار پڑگئی بلکہ اللہ کے ہاتھ کھلے ہیں وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور جو آپ کے رب کی طرف سے آپ پر نازل ہوا ہے اس نے ان کی اکثریت کو سرکشی اور کفر میں اور بڑھا دیااور ہم نے ان کے درمیان روز قیامت تک عداوت اور کینہ ڈال دیا ہے جب بھی یہ لوگ جنگ کی آگ بھڑ کاتے ہیں اللہ اسے بجھادیتا ہے یہ ہروقت زمین میں فساد برپا کرنے میں لگے رہتے ہیں اور اللہ فسادکرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
اور یہودی بولے اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے ( ف۱٦۰ ) ان کے ہاتھ باندھے جائیں ( ف۱٦۱ ) اور ان پر اس کہنے سے لعنت ہے بلکہ اس کے ہاتھ کشادہ ہیں ( ف۱٦۲ ) عطا فرماتا ہے جیسے چاہے ( ف۱٦۳ ) اور اے محبوب! یہ ( ف۱٦٤ ) جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا اس سے ان میں بہتوں کو شرارت اور کفر میں ترقی ہوگی ( ف۱٦۵ ) اور ان میں ہم نے قیامت تک آپس میں دشمنی اور بیر ڈال دیا ( ف۱٦٦ ) جب کبھی لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اسے بجھا دیتا ہے ( ف۱٦۷ ) اور زمین میں فساد کے لیے دوڑتے پھرتے ہیں ، اور اللہ فسادیوں کو نہیں چاہتا ،
اور یہود کہتے ہیں کہ اﷲ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے ( یعنی معاذ اﷲ وہ بخیل ہے ) ، ان کے ( اپنے ) ہاتھ باندھے جائیں اور جو کچھ انہوں نے کہا اس کے باعث ان پر لعنت کی گئی ، بلکہ ( حق یہ ہے کہ ) اس کے دونوں ہاتھ ( جود و سخا کے لئے ) کشادہ ہیں ، وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ ( یعنی بندوں پر عطائیں ) فرماتا ہے ، اور ( اے حبیب! ) جو ( کتاب ) آپ کی طرف آپ کے ربّ کی جانب سے نازل کی گئی ہے یقیناً ان میں سے اکثر لوگوں کو ( حسداً ) سر کشی اور کفر میں اور بڑھا دے گی ، اور ہم نے ان کے درمیان روزِ قیامت تک عداوت اور بغض ڈال دیا ہے ، جب بھی یہ لوگ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اﷲ اسے بجھا دیتا ہے اور یہ ( روئے ) زمین میں فساد انگیزی کرتے رہتے ہیں ، اور اﷲ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا