Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हमने बनी-इस्राईल से अहद लिया और उनकी तरफ़ बहुत-से रसूल भेजे, जब जब कोई रसूल उनके पास ऐसी बात लेकर आया जिसको उनका जी न चाहता था तो बअज़ रसूलों को उन्होंने झुठलाया और बअज़ को क़त्ल कर दिया।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ یقیناہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا تھا اور ان کی جانب بہت سے رسول بھیجے تھے، جب بھی کوئی رسول ان کے پاس وہ چیزلے کر آیا جو اُن کے دل نہیں چاہتے تھے تو ایک گروہ کوانہوں نے جھٹلایا اور ایک گروہ کووہ قتل کرتے رہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ہم نے بنی اسرائیل سے میثاق لیا اور ان کی طرف بہت سے رسول بھیجے ۔ جب جب آیا ان کے پاس کوئی رسول ایسی بات لے کر جو ان کی خواہش کے خلاف ہوئی تو ایک گروہ کی انہوں نے تکذیب کی اور ایک گروہ کو قتل کرتے رہے ۔

By Hussain Najfi

ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا تھا اور ان کی طرف کئی رسول بھیجے تھے جب بھی کوئی رسول ان کے پاس کوئی ایسی بات لے کر آتا جسے ان کے نفوس پسند نہیں کرتے تھے تو بعضوں کو جھٹلا دیتے تھے اور بعضوں کو قتل کر دیتے تھے ۔

By Moudoodi

ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور ان کی طرف بہت سے رسول بھیجے ، مگر جب کبھی ان کے پاس کوئی رسول ان کی خواہشاتِ نفس کے خلاف کچھ لے کر آیا تو کسی کو انہوں نے جھٹلایا اور کسی کو قتل کر دیا ،

By Mufti Naeem

بلاشبہ ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ان کی طرف ( بہت سارے ) رسول بھیجے ۔ جب بھی کوئی رسول ان کے پاس ( ایسا ) حکم لے کر آیا جو ان کو پسند کے مطابق نہیں تھا تو ( رسولوں کی ) ایک جماعت کو جھٹلادیا اور ایک جماعت کو قتل ( ہی ) کر ڈالا ۔

By Mufti Taqi Usmani

ہم نے بنو اسرائیل سے عہد لیا تھا ، اور ان کے پاس رسول بھیجے تھے ، جب کوئی رسول ان کے پاس کوئی ایسی بات لے کر آتا جس کو ان کا دل نہیں چاہتا تھا تو کچھ ( رسولوں ) کو انہوں نے جھٹلایا اور کچھ کو قتل کرتے رہے ۔

By Noor ul Amin

ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیاتھا اور ان کی طرف رسول بھی بھیجے ( لیکن ) جب بھی کوئی رسول ان کی خواہشات کے خلاف حکم لے کرآیاتوایک گروہ کو تو انہوں نے جھٹلادیااورایک گروہ کو مار ہی ڈالا

By Kanzul Eman

بیشک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا ( ف۱۷۹ ) اور ان کی طرف رسول بھیجے ، جب کبھی ان کے پاس کوئی رسول وہ بات لے کر آیا جو ان کے نفس کی خواہش نہ تھی ( ف۱۸۰ ) ایک گروہ کو جھٹلایا اور ایک گروہ کو شہید کرتے ہیں ( ف۱۸۱ )

By Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد ( بھی ) لیا اور ہم نے ان کی طرف ( بہت سے ) پیغمبر ( بھی ) بھیجے ، ( مگر ) جب بھی ان کے پاس کوئی پیغمبر ایسا حکم لایا جسے ان کے نفس نہیں چاہتے تھے تو انہوں نے ( انبیاء کی ) ایک جماعت کو جھٹلایا اور ایک کو ( مسلسل ) قتل کرتے رہے