Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ख़्याल किया कि कोई ख़राबी न होगी पस वे अंधे और बहरे बन गए, फिर अल्लाह ने उन पर तवज्जोह की फिर उनमें से बहुत-से अंधे और बहरे बन गए, और अल्लाह देखता है जो कुछ वे कर रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور انہوں نے یہ سمجھ لیاتھاکہ کوئی فتنہ نہ ہوگاتووہ لوگ اندھے ہوگئے اوربہرے بن گئے، پھر اﷲ تعالیٰ ان پر مہربان ہوا، پھر ان میں سے بہت سے اندھے ہو گئے اوربہرے بن گئے اور اﷲ تعالیٰ وہ سب کچھ دیکھنے والاہے جووہ عمل کرتے ہیں ۔

By Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے گمان کیا کہ کوئی پکڑ نہیں ہوگی ، پس اندھے اور بہرے بن گئے ۔ پھر اللہ نے ان پر رحمت کی نگاہ کی ، پھر ان میں سے بہت سے اندھے بہرے بن گئے اور اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور خیال کرتے تھے کہ ( انہیں ) کوئی سزا نہیں ملے گی ۔ اس لئے وہ اندھے اور بہرے ہوگئے پھر توبہ کی تو اللہ نے ان کی توبہ قبول کر لی ( لیکن ) اس کے بعد پھر ان میں سے بہت سے لوگ اندھے اور بہرے ہوگئے ۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں ۔ اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے ۔

By Moudoodi

اور اپنے نزدیک یہ سمجھے کہ کوئی فتنہ رونما نہ ہوگا ، اس لیے اندھے اور بہرے بن گئے ۔ پھر اللہ نے انہیں معاف کیا تو ان میں سے اکثر لوگ اور زیادہ اندھے اور بہرے بنتے چلے گئے ۔ اللہ ان کی یہ سب حرکات دیکھتا رہا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور انہوں نے گمان کیا کہ کچھ بھی فتنہ ( عذاب ) نہ ہوگا سو اندھے اور بہرے ہوگئے پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر ( خاص ) توجہ فرمائی پھر ( بھی ) ان میں سے بہت سے اندھے اور بہرے ( ہی ) رہے اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ( خوب ) دیکھنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ کوئی پکڑ نہیں ہوگی ، اس لیے اندھے بہرے بن گئے ، پھر اللہ نے ان کی توبہ قبول کی تو ان میں سے بہت سے پھر اندھے بہرے بن گئے ، اور اللہ ان کے تمام اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور یہ سمجھتے رہے کہ اس سے کچھ فتنہ رونمانہ ہوگالہٰذاوہ اندھے اور بہرے بن گئے پھراللہ نے ان پر مہربانی کی توان میں سے اکثرلوگ اور زیادہ اندھے اور بہرے بن گئے اورجو کچھ یہ کر تے ہیں اللہ اسے اچھی طرح دیکھ رہا ہے

By Kanzul Eman

اور اس گمان میں ہیں کہ کوئی سزا نہ ہوگی ( ف۱۸۲ ) تو اندھے اور بہرے ہوگئے ( ف۱۸۳ ) پھر اللہ نے ان کی توبہ قبول کی ( ۱۸٤ ) پھر ان میں بہتیرے اندھے اور بہرے ہوگئے اور اللہ ان کے کام دیکھ رہا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور وہ ( ساتھ ) یہ خیال کرتے رہے کہ ( انبیاء کے قتل و تکذیب سے ) کوئی عذاب نہیں آئے گا ، سو وہ اندھے اور بہرے ہوگئے تھے ۔ پھر اﷲ نے ان کی توبہ قبول فرما لی ، پھر ان میں سے اکثر لوگ ( دوبارہ ) اندھے اور بہرے ( یعنی حق دیکھنے اور سننے سے قاصر ) ہوگئے ، اور اﷲ ان کاموں کو خوب دیکھ رہا ہے جو وہ کر رہے ہیں