Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यक़ीनन उन लोगों ने कुफ़्र किया जिन्होंने कहा कि अल्लाह ही तो मसीह बिन मरियम है; हालाँकि मसीह ने कहा था कि ऐ बनी-इस्राईल! अल्लाह की इबादत करो जो मेरा भी रब है और तुम्हारा भी रब है, जो शख़्स अल्लाह के साथ शरीक ठहराएगा तो अल्लाह ने हराम की उस पर जन्नत और उसका ठिकाना आग है, और ज़ालिमों का कोई मददगार नहीं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ ان لوگوں نے یقیناًکفرکیا جنہوں نے کہاکہ یقینامسیح ابنِ مریم ہی اﷲ ہے حالانکہ مسیح نے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل! اﷲ تعالیٰ کی عبادت کروجومیرارب بھی ہے اورتمہارا رب بھی اوریقیناجس نے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا تویقینااُس پراﷲ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے اوراس کاٹھکانہ آگ ہے اورظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک ان لوگوں نےکفر کیا ، جنہوں نے کہا کہ خدا تو یہی مسیح ابن مریم ہے اور حاال یہ ہے کہ مسیح نے کہا کہ اے بنی اسرائیل! اللہ کی بندگی کرو ، جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے ۔ جو کوئی اللہ کا شریک ٹھہرائے گا تو اللہ نے اس پر جنّت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ان ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔

By Hussain Najfi

یقینا وہ لوگ کافر ہیں ۔ جنہوں نے کہا کہ مسیح بن مریم ہی اللہ ہے حالانکہ خود عیسیٰ نے یہ کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل اللہ کی عبادت کرو ۔ جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے ۔ بے شک جو شخص کسی کو اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرائے گا ۔ تو اللہ اس پر جنت حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور ظالموں کا کوئی یار و مددگار نہیں ہے ۔

By Moudoodi

یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ مسیح ابنِ مریم ہی ہے ۔ حالانکہ مسیح نے کہا تھا کہ “ اے بنی اسرائیل ! اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ” ۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرایا اس پر اللہ نے جنّت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانا جہنّم ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

By Mufti Naeem

بلاشبہ وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے حالانکہ ( خود ) مسیح نے کہا کہ اے بنی اسرائیل اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو ( یعنی ) میرے اور اپنے پروردگار کی ۔ بیشک جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرے پس تحقیق اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دیں گے اور اس کا ٹھکانہ ( جہنم کی ) آگ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا

By Mufti Taqi Usmani

وہ لوگ یقینا کافر ہوچکے ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے ۔ حالانکہ مسیح نے تو یہ کہا تھا کہ : اے بنی اسرائیل اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ۔ یقین جا نو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے ، اللہ نے اس کے لیے جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور جو لوگ ( یہ ) ظلم کرتے ہیں ان کو کسی قسم کے یارومددگار میسر نہیں آئیں گے ۔

By Noor ul Amin

بلاشبہ وہ لوگ کافرہیں جنہوں نے کہاکہ’ ’ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے ‘‘ حالانکہ مسیح نے تویہ کہاتھا: ’’اے بنی اسرائیل اللہ کی عبادت کرو ، جو میر ا رب ہے اور تمہارابھی کیونکہ جو شخص اللہ سے شرک کرتا ہے اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے اور اس کاٹھکانہ جہنم ہے اور ظالموں کاکوئی بھی مدد گارنہ ہو گا‘‘

By Kanzul Eman

بیشک کافر ہیں وہ جو کہتے ہیں کہ اللہ وہی مسیح مریم کا بیٹا ہے ( ف۱۸۵ ) اور مسیح نے تو یہ کہا تھا ، اے بنی اسرائیل اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب ( ف۱۸٦ ) اور تمہارا رب ، بیشک جو اللہ کا شریک ٹھہرائے تو اللہ نے اس پر جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ،

By Tahir ul Qadri

درحقیقت ایسے لوگ کافر ہوگئے ہیں جنہوں نے کہا کہ اﷲ ہی مسیح ابنِ مریم ( علیہما السلام ) ہے حالانکہ مسیح ( علیہ السلام ) نے ( تو یہ ) کہا تھا: اے بنی اسرائیل! تم اللہ کی عبادت کرو جو میرا ( بھی ) ربّ ہے اور تمہارا ( بھی ) ربّ ہے ۔ بیشک جو اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو یقیناً اﷲ نے اس پر جنت حرام فرما دی ہے اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور ظالموں کے لئے کوئی بھی مدد گار نہ ہوگا