आप कह दीजिए कि क्या तुम अल्लाह को छोड़ कर ऐसी चीज़ की इबादत करते हो जो न तुम्हारे नुक़सान का इख़्तियार रखती है और न फ़ायदे का, और सुनने वाला, जानने वाला सिर्फ़ अल्लाह ही है।
آپ کہہ دیں کیاتم اﷲ تعالیٰ کوچھوڑکران کی عبادت کرتے ہوجوتمہارے نقصان کا اختیار رکھتے ہیں اورنہ ہی نفع کا؟اوراﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔
کہو: کیا تم اللہ کے سوا اس چیز کی بندگی کرتے ہو ، جو تمہارے لئے کسی نقصان اور نفع پر اختیار نہیں رکھتی؟ اور سننے والا اور جاننے والا تو بس اللہ ہی ہے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان سے کہیئے! کیا تم اللہ کو کو چھوڑ کر اس کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ نفع پہنچا سکتا ہے نہ نقصان ( نہ سود نہ زیاں؟ ) اور اللہ وہ ہے جو ہر بات کا سننے والا ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔
اِن سے کہو ، کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اس کی پرستش کرتے ہو جو نہ تمہارے لیے نقصان کا اختیار رکھتا ہے نہ نفع کا ؟ حالانکہ سب کی سننے والا اور سب کچھ جاننے والا تو اللہ ہی ہے ۔
آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کیا تم اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی ایسے کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے نفع کا مالک ہے نہ نقصان کا اور اللہ تعالیٰ سننے والے جاننے والے ہیں ۔
۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : کیا تم اللہ کے سوا ایسی مخلوق کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ کوئی نقصان پہنچانے کی طاقت رکھتی ہے اور نہ فائدہ پہنچانے کی ( ٥٢ ) جبکہ اللہ ہر بات کو سننے والا ، ہر چیز کو جاننے والا ہے ؟
کہہ دیجئے:’’ کیا تم اللہ کو چھوڑکر اس کی عبادت کرتے ہوجونہ تمہارے نقصان کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نفع کا اوراللہ ہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
تم فرماؤ کیا اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہو جو تمہارے نقصان کا مالک نہ نفع کا ( ف۱۹٤ ) اور اللہ ہی سنتا جانتا ہے ،
فرما دیجئے: کیا تم اللہ کے سوا اس کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے لئے کسی نقصان کا مالک ہے نہ نفع کا ، اور اﷲ ہی تو خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے