पस अल्लाह उनको इस क़ौल के बदले में ऐसे बाग़ देगा जिनके नीचे नहरें बहती होंगी वे उन में हमेशा रहेंगे, और यही बदला है नेक अमल करने वालों का।
سواﷲ تعالیٰ اُنہیں اس بات کے بدلے میں جوانہوں نے کہاایسے باغات دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،ان میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اوریہ نیک عمل کرنے والوں کی جزاہے۔
تو اللہ ان کے اس قول کے صلے میں ان کو ہمیشہ رہنے کیلئے ایسے باغ عطا فرمائے گا ، جن میں نہریں بہتی ہوں گی اور خوب کاروں کا یہی صلہ ہے ۔
اللہ نے ان کو ان کے اس قول کے صلہ میں ایسے بہشت عطا فرمائے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ نیکوکاروں کا معاوضہ ہے ۔
ان کے اس قول کی وجہ سے اللہ نے ان کو ایسی جنتیں عطا کیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ جزاء ہے نیک رویّہ اختیار کرنے والوں کے لیے ۔
پس ان کے اس قول کے بدلے میں اﷲتعالیٰ انہیں ایسی جنتیں عطا فرمائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ان میں ہمیشہ رہیںگے اور نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے ۔
چنانچہ ان کے اس قول کی وجہ سے اللہ ان کو وہ باغات دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہی نیکی کرنے والوں کا صلہ ہے
ان کے اس قول کے عوض اللہ انہیں ایسے باغات عطا کرے گاجن کے نیچے نہریں جاری ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور احسان کرنے والوں کایہی بدلہ ہے
تو اللہ نے ان کے اس کہنے کے بدلے انہیں باغ دیے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے ، یہ بدلہ ہے نیکوں کا ( ف ۲۱۰ )
سو اللہ نے ان کی اس ( مومنانہ ) بات کے عوض انہیں ثواب میں جنتیں عطا فرما دیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ ( وہ ) ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اور یہی نیکوکاروں کی جزا ہے