Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम जानते हैं जो कुछ वे कहते हैं, तुम उन पर कोई ज़बरदस्ती करने वाले तो हो नहीं। अतः तुम क़ुरआन के द्वारा उसे नसीहत करो जो हमारी चेतावनी से डरे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ہم اس کو زیادہ جاننے والے ہیں لوگ جو باتیں بناتے ہیں اورآپ اُن پرکوئی جبر کرنے والے نہیں ہو آپ اس قرآن سے اُس شخص کونصیحت کردوجومیرے عذاب کے وعدے سے ڈرتاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں اور تم ان پر کوئی داروغہ مقرر نہیں ہو ۔ پس اس قرآن کے ذریعے سے ان لوگوں کو یاد دہانی کردو جو میری وعید سے ڈرتے ہوں ۔

By Hussain Najfi

جو کچھ لوگ کہتے ہیں ہم خوب جانتے ہیں اور آپ ( ص ) ان پر جبر کرنے والے نہیں ہیں پس آپ ( ص ) قرآن کے ذریعہ سے اسے نصیحت کریں جو میری تہدید سے ڈرے ۔

By Moudoodi

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، جو باتیں یہ لوگ بنا رہے ہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں 55 ، اور تمہارا کام ان سے جبراً بات منوانا نہیں ہے ۔ بس تم اس قرآن کے ذریعہ سے ہر اس شخص کو نصیحت کر دو جو میری تنبیہ سے ڈرے ۔ 56 ۔

By Mufti Naeem

جو کچھ یہ ( کفار ) کہتے ہیں ہم خوب جانتے ہیں اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہیں پس قرآن ( مجید ) کے ذریعے اسے نصیحت کیجیے جو ( عذاب کی ) ہماری وعید سے ڈرتا ہے

By Mufti Taqi Usmani

جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور ( اے پیغمبر ) تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو ۔ ( ٢٠ ) لہذا قرآن کے ذریعے ہر اس شخص کو نصیحت کرتے رہو جو میری وعید سے ڈرتا ہو ۔

By Noor ul Amin

جویہ کہہ رہے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں آپ جبرتوکر نہیں سکتے لہٰذاآپ قرآن کے ذریعے اس کو نصیحت کیجیےجو میرے عذاب کے وعدہ سے ڈرتا ہے

By Kanzul Eman

ہم خوب جان رہے ہیں جو وہ کہہ رہے ہیں ( ف۷٤ ) اور کچھ تم ان پر جبر کرنے والے نہیں ( ف۷۵ ) تو قرآن سے نصیحت کرو اسے جو میری دھمکی سے ڈرے ،

By Tahir ul Qadri

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہتے ہیں اور آپ اُن پر جبر کرنے والے نہیں ہیں ، پس قرآن کے ذریعے اس شخص کو نصیحت فرمائیے جو میرے وعدۂ عذاب سے ڈرتا ہے