Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिस दिन धरती उन पर से फट जाएगी और वे तेजी से निकल पड़ेंगे। यह इकट्ठा करना हमारे लिए अत्यन्त सरल है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جس دن اُن پرسے زمین پھٹ جائے گی اور لوگ (نکل کر) تیزی سے دوڑ رہے ہوں گے، یہ حشرہم پربہت ہی آسان ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اس دن زمین ان کے اوپر سے کھل جائے گی ( اور وہ ) تیزی سے ( نکلتے ہوں گے ) ۔ یہ اکٹھا کرلینا ہمارے لئے نہایت آسان ہے ۔

By Hussain Najfi

اس دن زمین ان پر پھٹ جائے گی اور وہ تیز تیز برآمد ہوں گے یہ حشر ( جمع کرنا ) ہمارے لئے بالکل آسان ہے ۔

By Moudoodi

جب زمین پھٹے گی اور لوگ اس کے اندر سے نکل کر تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے ۔ یہ حشر ہمارے لیے بہت آسان ہے 54 ۔

By Mufti Naeem

جس دن ان ( کے اوپر ) سے زمین پھٹ پڑے گی ( وہ قبروں سے ) دوڑتے ہوئے نکلیں گے ، یہ حشر ہم پر بہت آسان ہے

By Mufti Taqi Usmani

اس دن جب زمین پھٹ کر ان کو اس طرح باہر کردے گی کہ وہ جلدی جلدی نکل رہے ہوں گے ۔ اس طرح سب کو جمع کرلینا ہمارے لیے بہت آسان ہے ۔

By Noor ul Amin

جس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور لوگ قبروں سے نکل کرتیزی کے ساتھ دوڑنے لگیں گے اور اس طرح اکٹھا کرنا ہمارے لئے آ سان ہے

By Kanzul Eman

جس دن زمین ان سے پھٹے گی تو جلدی کرتے ہوئے نکلیں گے ( ف۷۳ ) یہ حشر ہے ہم کو آسان ،

By Tahir ul Qadri

جِس دن زمین اُن پر سے پھٹ جائے گی تو وہ جلدی جلدی نکل پڑیں گے ، یہ حشر ( پھر سے لوگوں کو جمع کرنا ) ہم پر نہایت آسان ہے