Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अच्छा तो क्या उन्होंने अपने ऊपर आकाश को नहीं देखा, हम ने उसे कैसा बनाया और उसे सजाया। और उस में कोई दरार नहीं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توکیا اُنہوں نے اپنے اوپر آسمان نہیں دیکھا؟ کس طرح ہم نے اُسے بنایا؟اورہم نے اُسے زینت دی؟اور اُس کے لیے کوئی شگاف نہیں ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہیں دیکھا؟ کس طرح ہم نے اس کو بنایا اور اس کو سنوارا اور کہیں اس میں کوئی رخنہ نہیں ۔

By Hussain Najfi

کیا انہوں نے آسمان کی طرف نہیں دیکھا جو ان کے اوپر ہے کہ ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے؟ اور آراستہ کیا ہے جس میں کوئی رخنہ نہیں ہے ۔

By Moudoodi

اچھا6 ، تو کیا انہوں نے کبھی اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا ؟ کس طرح ہم نے اسے بنایا اور آراستہ کیا 7 ، اور اس میں کہیں کوئی رخنہ نہیں ہے 8 ۔

By Mufti Naeem

کیا انہوں نے اپنے اوپر ( تنے ہوئے ) آسمان کی طرف نہیںدیکھا کہ ہم نے اسے کیسے بنایا اور ( کیسے ) زینت بخشی کہ اس میں کوئی شگاف تک نہیں ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے کیسے بنایا ہے ؟ اور ہم نے اسے خوبصورتی بخشی ہے ، اور اس میں کسی قسم کے رخنے نہیں ہیں ۔

By Noor ul Amin

کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھاکہ ہم نے اسے کیسے بنا یااورآراستہ کیا اورا س میں کوئی شگاف بھی نہیں

By Kanzul Eman

تو کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہ دیکھا ( ف۹ ) ہم نے اسے کیسے بنایا ( ف۱۰ ) اور سنوارا ( ف۱۱ ) اور اس میں کہیں رخنہ نہیں ( ف۱۲ )

By Tahir ul Qadri

سو کیا انہوں نے آسمان کی طرف نگاہ نہیں کی جو ان کے اوپر ہے کہ ہم نے اسے کیسے بنایا ہے اور ( کیسے ) سجایا ہے اور اس میں کوئی شگاف ( تک ) نہیں ہے