"जाओ, झुलसो उसमें! अब धैर्य से काम लो या धैर्य से काम न लो; तुम्हारे लिए बराबर है। तुम वही बदला पा रहे हो, जो तुम करते रहे थे।"
اُس جہنم میں داخل ہوجاؤ،پھرتم صبرکرویانہ کرو، تم پربرابرہے۔تمہیں اُنہی اعمال کابدلہ دیاجارہاہے جوتم کیاکرتے تھے۔
اس میں داخل ہوجاؤ! اب صبر کرو یا نہ کرو ، تمہارے لئے یکساں ہے! تم وہی بدلے میں پارہے ہو جو کرتے رہے تھے!
پس اس میں داخل ہو جاؤ! اب تم صبر کرویا نہ کرو دونوں تمہارے حق میں برابر ہیں تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا تم کیا کرتے تھے ۔
جاؤ اب جھلسو اس کے اندر ، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو ، تمہارے لیے یکساں ہے ، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے ۔
اس میںداخل ہوجاؤ ، پس تمہارے لیے برابر ہے کہ صبر کرو یا صبر نہ کرو ، یہ تو فقط تمہارے ہی اعمال کا بدلہ دیا جارہا ہے
داخل ہوجاؤ اس میں ، پھر تم صبر کرو ، یا نہ کرو ، تمہارے لیے برابر ہے ۔ تمہیں انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے
تم سب اس میں جھلستے رہو اور اب تم صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے برابرہے تمہیں ایساہی بدلہ دیاجائے گاجیسے تم کام کیا کرتے تھے
اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو ، سب تم پر ایک سا ہے ( ف۱۵ ) تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے ( ف۱٦ )
اس میں داخل ہو جاؤ ، پھر تم صبر کرو یا صبر نہ کرو ، تم پر برابر ہے ، تمہیں صرف انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے