आकाशों में कितने ही फ़रिश्ते हैं, उन की सिफ़ारिश कुछ काम नहीं आएगी; यदि काम आ सकती है तो इस के पश्चात ही कि अल्लाह अनुमति दे, जिसे चाहे और पसन्द करे।
اورآسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی کام نہیں آسکتی مگراُس کے بعدکہ اللہ تعالیٰ اجازت دے جس کے لیے چاہے اورپسندکرے
اور آسمانوں میں کتنے فرشتے ہیں جن کی سفارش ذرا بھی کام آنے والی نہیں ، مگر بعد اس کے کہ اللہ اجازت دے جس کو چاہے اور جس کیلئے پسند کرے ۔
اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکتی مگر بعد اس کے کہ اللہ جس کے لئے چاہے اجازت دے اور پسند کرے ۔
آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں ۔ ان کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آسکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اس کی اجازت نہ دے جس کے لیئے وہ کوئی عرض داشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے 21
اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں ان کی سازش ( بھی ) کچھ کام نہ آئے گا ، مگر اس کے بعد کہ اللہ ( تعالیٰ ) جس کے لیے چاہے اور پسند کرے ( سفارش کی ) اجازت دے دے ۔
اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کچھ بھی کام نہیں آسکتی ، البتہ اس کے بعد ہی کام آسکتی ہے کہ اللہ جس کے لیے چاہے اجازت دیدے ، اور اس پر راضی ہوجائے ۔ ( ١٣ )
آسمانوں میں کتنے فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کچھ کام نہ آئیگی مگراللہ کی اجازت کے بعد ، جس کے لئے وہ چاہےگااور سفارش کو پسندکرے گا
اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے ( ف۲۹ )
اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں ( کہ کفّار و مشرکین اُن کی عبادت کرتے اور ان سے شفاعت کی امید رکھتے ہیں ) جِن کی شفاعت کچھ کام نہیں آئے گی مگر اس کے بعد کہ اﷲ جسے چاہتا ہے اور پسند فرماتا ہے اُس کے لئے اِذن ( جاری ) فرما دیتا ہے