जान लो, अल्लाह धरती को उस की मृत्यु के पश्चात जीवन प्रदान करता है। हम ने तुम्हारे लिए आयतें खोल-खोलकर बयान कर दी हैं, ताकि तुम बुद्धि से काम लो
یقین جانواﷲ تعالیٰ ہی زمین کواُس کی موت کے بعد زندہ کرتاہے،یقیناہم نے تمہارے لیے نشانیاں کھول کربیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو
یاد رکھو کہ اللہ زندہ کردیتا ہے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد ۔ ہم نے تمہارے لئے اپنی آیتیں واضح کرکے بیان کردی ہیں ، تاکہ تم سمجھو ۔
خوب جان لو کہ اللہ زمین کو زندہ کرتا ہے اس کی موت کے بعد اور ہم نے اپنی آیات تمہارے لئے واضح طور پر بیان کر دی ہیں تاکہ تم عقل سے کام لو ۔
خوب جان لو کہ اللہ زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے ، ہم نے نشانیاں تم کو صاف صاف دکھا دی ہیں ۔ شاید کہ تم عقل سے کام لو 30 ۔
جان لو کہ بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہی زمین کو اس کے مرنے ( بنجر ہوجانے ) کے بعد زندہ ( سرسبز ) کرتا ہے ، تحقیق ہم نے تمہارے لیے نشانیاں واضح کردیں تاکہ تم سمجھ جاؤ
خوب سمجھ لو کہ اللہ زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشتا ہے ۔ ( ١٤ ) ہم نے تمہارے لیے نشانیاں کھول کھول کر واضح کردی ہیں ، تاکہ تم سمجھ سے کام لو ۔
اور جان لوکہ اللہ ہی زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعدزندگی بخشتا ہے ہم نے تمہارے لئے آیات کھول کربیان کردی ہیں شایدکہ تم سمجھ سکو
جان لو کہ اللہ زمین کو زندہ کرتا ہے اس کے مرے پیچھے ( ف۵۲ ) بیشک ہم نے تمہارے لیے نشانیاں بیان فرمادیں کہ تمہیں سمجھ ہو ،
جان لو کہ اللہ ہی زمین کو اُس کی مُردنی کے بعد زندہ کرتا ہے ، اور بیشک ہم نے تمہارے لئے نشانیاں واضح کر دی ہیں تاکہ تم عقل سے کام لو